نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ) سابق مرکزی صدر موجودہ نائب صدر انجینئر مرحوم محمد متین خانزادہ
نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ) سابق مرکزی صدر موجودہ نائب صدر انجینئر مرحوم محمد متین خانزادہ آف حیدرآباد کی یاد میں خانزادہ جماعت عت خانہ نوشہروفیروز میں ایک تعزیتی اجلاس کے موقعے پر مرحوم کے لیے دعائے مغفرت اور تاثرات:انجمن خانزادہ راجپوت پاکستان برانچ نوشہروفیروز کی مجلس عاملہ کا ایک تعزیتی اجلاس سابق مرکزی صدر/موجودہ نائب صدر مرحوم انجینئر محمد متین خانزادہ کی یاد میں خانزادہ جماعت خانہ نوشہروفیروز میں برانچ کے صدر نمبردار لیاقت خان خانزادہ کی صدارت میں منعقد ہوا اس اجلاس کے مہمان خاص خانزادہ ایم عثمان مرکزی جنرل سیکریٹری انجمن خانزادہ راجپوت پاکستان بھی موجود تھے اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک کی سے ماسٹر شکیل پروفیسر کبیر احمد خانزادہ نے کیا اس موقعے پر جنرل سیکریٹری ایڈووکیٹ علی رضا جمیل خانزادہ نے کہا کہ آج مھجے یہ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی کہ اجلاس میں ہمارے محسن مرکزی رہنما خانزادہ ایم عثمان بھی موجود ہیں انہوں نے کہا چند روز پہلے ہمارے مرکزی صدر موجودہ نائب صدر انجینئر محمد متین خانزادہ خالقِ حقیقی سے جاملے اس لیے آج سب سے پہلے قل شریف پڑھیں اور پھر مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی جائے دعا کے لیے میں ماسٹر شکیل احمد سے گزارش کروں گا کہ وہ مرحوم کی مغفرت کے لیے دعا منگوائیں اس پر تمام آراکینِ مجلس عاملہ نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطاء فرمائے اور پسماندگان کو صبرو جمیل کی توفیق عطا فرمائے اس موقعے پر مہمان خاص خانزادہ ایم عثمان مرکزی جنرل سیکریٹری نے اپنے تاثرات میں کہا کہ آج ہمارا ساتھی محسن ہم سے بچھڑ گیا ان کی انجمن کے لیے کی گئی خدمات کبھی بھولائی ہی نہیں جاسکتی انہوں نے کہا کہ انجینئر محمد متین خانزادہ خانزادہ برادری کی ایک معزز شخصیت تھے مرحوم نے اپنی زندگی برادری کی خدمات کے لیے وقف کر رکھی تھی انجینئر محمد متین خانزادہ نے بیماری کی حالت میں بھی مرکزی انجمن خانزادہ کے اجلاسوں میں بھی باقاعدہ بڑھ چڑھ کر حصہ لیا آخری دنوں میں اجلاس منعقد ہوئے خانزادہ ایم عثمان نے کہا کہ سب سے پہلے نوشہروفیروز میں جب انجمن کا قیام عمل میں آیا تو مرحوم سمیع الوری کی صدارت میں صدر انجینئر محمد متین خانزادہ اور جنرل سیکریٹری خانزادہ ایم عثمان کو برادری نے منتخب کیا سب سے پہلے نوشہروفیروز میں صدر متین اور جنرل سیکریٹری خانزادہ ایم عثمان منتخب ہوئے اور ہمیں خدمات کے سلسلے میں انجینئر محمد متین خانزادہ کو مرکزی صدر اور جنرل سیکریٹری خانزادہ ایم عثمان آف نوشہروفیروز کو منتخب کیا جب خانزادہ جماعت خانہ نوشہروفیروز کا قیام عمل میں لایا گیا تو اس وقت بھی جماعت خانے کی تعمیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا گورنمنٹ پرائمری اردو اسکول میں جب گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول 2 کا قیام عمل میں لایا گیا تو اسکول میں مزید کمروں کی ضرورت تھی مرحوم نے 6 نئے کمرے تعمیر کراکر دیئے آج بھی ان کی یاد کو تازہ کرتے ہیں یتیموں بیواؤں اور غریبوں کی خاموشی سے مدد کرتے تھے دین کی طرف بڑا دہان تھا مسجدوں اور مدرسوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا کرتے تھے اس وقت کے ضلع نواب شاہ نے خانزادہ برادری کے نوجوانوں کو بے شمار نوکری دی لائی رادھن اور قمبر میں برادری کے لوگوں کو ایک پلیٹ فارم پر لانے میں ان کا بڑا قردار تھا رادھن میں دو روز بارہ رکنی کمیٹی نے قیام کیا اور آخر کار بڑی محنت سے چیئرمین مرحوم ابراہیم خانزادہ اور عبدالحفیظ خانزادہ کے تعاون سے رادھن کی برادری ایک پلیٹ فارم پر آئی مرحوم کا یہ بڑا کارنامہ تھا اسی طرح قمبر علی خان کو بھی ایک کمیٹی کے ذریعے مولانا عبدالقیوم ٹنڈوجام کی قیادت میں برادری کو ایک کرایا واضح رہے کہ ان دونوں شہروں میں اس قدر دلوں میں نفرت ہوگئی تھی کہ وہ کسی بھی غمی خوشی میں شریک نہیں ہوتے تھے خانزادہ ایم عثمان نے کہا خدا کا شکر ہے رادھن اور قمبر علی خان کے لوگ ایک دوسرے کی غمی خوشی میں شریک ہوتے ہیں اس موقعے پر انجمن خانزادہ برانچ نوشہروفیروز کے جنرل سیکریٹری ایڈووکیٹ علی رضا خانزادہ نے اپنے تاثرات میں کہا کہ مرحوم انجینئر محمد متین خانزادہ کی وفات کے بعد ایک خلا پیدا ہوا جس کا پُر ہونا مشکل ہے وہ انجمن کے شہدائی تھے ان کا بڑا نام ہے انہوں نے کہا انجمن خانزادہ مرحوم کی بے لوث خدمات کو سلام پیش کرتی ہے ایڈووکیٹ صاحب نے کہا مرحوم کے نقشے قدم پر چل کر انجمن اور برادری کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے اس موقعے پر مقامی برانچ کے نائب صدر شکیل احمد خانزادہ نے کہا کہ مرحوم انجینئر محمد متین خانزادہ کی خدمات ہمیشہ یاد رہے گی ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطاء فرمائے برانچ کے صدر نمبردار لیاقت خانزادہ نے کہا کہ مرحوم انجینئر محمد متین خانزادہ کے نوشہروفیروز میں کئے گئے کام آج بھی ان کی یاد کو تازہ کر رہے ہیں انجمن میں بڑھ چڑھ کر جو کام کئے وہ کسی سے ڈھکے چھپے نہیں ہمارے جنرل سیکریٹری خانزادہ ایم عثمان نے مرحوم کی شان میں جو اس سے پہلے تاثرات دیئے وہ حقائق پر مبنی ہیں آخر میں انہوں نے کہا کہ وہ خانزادہ ایم عثمان مرکزی جنرل سیکریٹری کا نہایت شکر گزار ہوں جہنوں نے ہمارے جنرل سیکریٹری ایڈووکیٹ علی رضا جمیل خانزادہ کی درخواست پر خصوصی طور پر مرکزی جنرل سیکریٹری کی گزارش پر مہمان خاص کی حثیت سے دعوت قبول کی خانزادہ ایم عثمان ہمارے محسن ہیں انجمن کے روح رواہ ہیں اور انشاءﷲ ہم ان کی رہنمائی میں انجمن کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے