November 17, 2026

*”کیا خدا وجود رکھتا ہے؟ “*

Screenshot_2025-12-21_122938

*”کیا خدا وجود رکھتا ہے؟ “*

*انڈیا میں کیسی شاندار ڈیبیٹ ہوئی ہے ۔ مفتی شمائل ندوی صاحب گفتگو کا، دلیل کا اور رد کا کیا ہی عمدہ سلیقہ رکھتے ہیں ۔ اللہ یہ شائستگی، یہ دلائل کی پختگی اور انداز کا یہ وقار سلامت رکھیں ۔ جاوید اختر صاحب کا بارہا موضوع سے انحراف، بہت ساری باتوں کے جواب میں لا علمی کا اظہار ( کسی چیز کا علم نہ ہونا، اس کے ناں ہونے کی دلیل نہیں ہے) مفتی شمائل ندوی صاحب کا اپنے ہی موضوع پر ارتکاز اور پھر مسئلہ خیر و شر پر انتہائی مکمل و خوبصورت مثال کا اس جیسی دیگر چیزیں بہت کچھ بتلانے کو کافی ہیں ۔ ڈیبیٹ کا نتیجہ کیا رہا تو میرے لیے یہ تو اپنے عقیدے پر اعتقاد میں مزید اضافے کا سبب تھا ۔ آپ بھی سماعت کیجیے، غیر جانبدار ہوکر سنیں، یقیناً لطف اندوز ہونگے، نتائج از خود اخذ کر لیجیے گا، فیصلہ کر لیجیے گا اور اپنی آراء سے بھی ضرور آگاہ کیجیے گا ۔ عاصم بلال*

ڈیبیٹ مفتی شمائل ندوی صاحب کے یوٹیوب چینل پر سنی جاسکتی ہے۔۔