عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 700 ملین ڈالر کی منظوری دیدی*
*عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 700 ملین ڈالر کی منظوری دیدی*
عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 700 ملین ڈالر فنانسنگ کی منظوری دے دی۔
عالمی بینک کی جانب سے منظوری پاکستان پبلک ریسورسز فار انکلوژو ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت دی گئی، منصوبہ میکرو اکنامک استحکام اور عوامی خدمات کی بہتری کیلئے ہے۔
عالمی بینک کے مطابق پروگرام کے تحت مجموعی طور پر 1.35 ارب ڈالر تک فنانسنگ فراہم کی جائے گی، 600 ملین ڈالر وفاق اور 100 ملین ڈالر سندھ کیلئے منظور کیے گئے ہیں، فنڈز کی فراہمی اصلاحاتی اہداف کے حصول سے مشروط ہوگی۔