November 17, 2026

ہارون آباد ۔۔۔۔۔۔۔۔وکلا حضرات کے ساتھ سیمینار میں ماں بچے کی صحت خاندانی منصوبہ بندی اور پیدائش

IMG-20251220-WA0249

ہارون آباد ۔۔۔۔۔۔۔۔وکلا حضرات کے ساتھ سیمینار میں ماں بچے کی صحت خاندانی منصوبہ بندی اور پیدائش میں وقفے کے حوالے سے اگاہی کا اہتمام کیا گیا تقریب میں ڈاکٹر خالد صاحب چلڈرن سپیشلسٹ ڈی ایچ کی اور ڈاکٹر سردار عتیق صاحب چلڈرن سپیشلسٹ ٹی ایچ کیو ہارون اباد نے ماں بچے کی صحت اور خاندانی منصوبہ بندی اور وقفہ کے متعلق میڈیکل شعبہ کے لحاظ سے شرکاء کو بریف کیا اس کے علاوہ مولانا پروفیسر ڈاکٹر امجد صاحب نے اسلام اور خاندانی منصوبہ بندی ماں بچے کی صحت کے حوالے سے شرکاء کو اگاہ کیا سید عنایت شاہ صاحب رجسٹرڈ امام خطیب نے بھی شرکاء کو اسلام اور خاندانی منصوبہ بندی کے متعلق اگاہی دی جناب اکمل شہزاد صاحب نے شرکاء کا سیمینار میں شمولیت پر شکریہ ادا کیا عطا محمد خان ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر افیسر نے شرکاء کو سیمینار کے مقاصد کے حوالے سے اگاہی دی سیمینار کا اختتام دعا کے ساتھ ہوا