ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)محکمہ صحت و ابادی حکومت پنجاب ضلع بہاولنگر کے زیرِ
ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)محکمہ صحت و ابادی حکومت پنجاب ضلع بہاولنگر کے زیرِ انتظام پنجاب فیملی پلاننگ پروگرام کی کوارڈینیشن سے سائرہ آڈیٹوریم ہال ٹی ایچ کیو اسپتال ہارون آباد میں سٹیک ہولڈرز علماء انفلوئنر شب راؤ نعیم امجد ایڈووکیٹ راؤ رفیق احمد ایڈووکیٹ وکلا حضرات کے ساتھ سیمینار میں ماں بچے کی صحت خاندانی منصوبہ بندی اور پیدائش میں وقفے کے حوالے سے اگاہی کا اہتمام کیا گیا تقریب میں ڈاکٹر خالد چلڈرن سپیشلسٹ ڈی ایچ کی اور ڈاکٹر سردار عتیق چلڈرن سپیشلسٹ ٹی ایچ کیو ہارون اباد نے ماں بچے کی صحت اور خاندانی منصوبہ بندی اور وقفہ کے متعلق میڈیکل شعبہ کے لحاظ سے شرکاء کو بریف کیا اس کے علاوہ مولانا پروفیسر ڈاکٹر امجد نے اسلام اور خاندانی منصوبہ بندی ماں بچے کی صحت کے حوالے سے شرکاء کو اگاہ کیا سید عنایت شاہ رجسٹرڈ امام خطیب نے بھی شرکاء کو اسلام اور خاندانی منصوبہ بندی کے متعلق اگاہی دی اکمل شہزاد نے شرکاء کا سیمینار میں شمولیت پر شکریہ ادا کیا عطا محمد خان ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر افیسر نے شرکاء کو سیمینار کے مقاصد کے حوالے سے اگاہی دی سیمینار کا اختتام دعا کے ساتھ ہوا تقریب میں ڈاکٹر انور سکھیرا ڈاکٹر احمد ارشد خان ڈاکٹر حسن فاروق احمد ڈاکٹر عارف رضا ملک سکریٹری اطلاعات مرکزی انجمن تاجران ہارون آباد سعود فاروق خان چغتائی سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔