نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)نواب شاہ،قائدِ عوام یونیورسٹی آف انجینئرنگ، سائنس و ٹیکنالوجی
نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)نواب شاہ،قائدِ عوام یونیورسٹی آف انجینئرنگ، سائنس و ٹیکنالوجی نواب شاہ کا 15 واں اکیڈمک کانووکیشن یونیورسٹی کے ملٹی پرپز ہال میں منعقد ہوا۔کانووکیشن میں صوبائی وزیر برائے یونیورسٹیز و بورڈز محمد اسماعیل راہو نے مہمانِ خصوصی کے طور پر شرکت کی۔کانووکیشن کے دوران صوبائی وزیر محمد اسماعیل راہو نے مختلف شعبہ جات کے پوزیشن ہولڈر طلبہ میں ڈگریاں اور گولڈ میڈلز تقسیم کیے۔سندھ حکومت اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے اور صوبے کی جامعات کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جا رہا ہے۔ صوبائی وزیر یونیورسٹیز و بورڈز محمد اسماعیل راہو صوبائی وزیر نے قائدِ عوام انجینئرنگ یونیورسٹی کے تعلیمی و تحقیقی کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ ادارہ انجینئرنگ کے شعبے میں باصلاحیت افرادی قوت تیار کر رہا ہے۔صوبائی وزیر نے طلبہ کو محنت، دیانت اور پیشہ ورانہ مہارت کو اپنانے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ ملک و قوم کی ترقی میں تعلیم یافتہ نوجوانوں کا کردار کلیدی ہے۔ انہوں نے والدین اور اساتذہ کو بھی طلبہ کی کامیابی پر مبارکباد دی۔آخر میں یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے مہمانانِ خصوصی کو یادگاری شیلڈز پیش کی گئیں اور کامیاب طلبہ کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سلیم رضا سموں نے یونیورسٹی کی کارکردگی اور 15 ویں کانووکیشن کے حوالے سے آگاہی دی۔کانووکیشن میں قائد عوام انجنئیرنگ یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات کے سال 2020 اور 2021 کے بیچ کے 591 طلبہ و طالبات کو پی ایچ ڈی، ماسٹر انجینئرنگ، ماسٹر سائنس، بیچلر انجینئرنگ اور بیچلر سائنس کی ڈگریاں دی جا رہی ہیں۔ ڈگری حاصل کرنے والوں میں 13 پی ایچ ڈی، 9 ماسٹر انجینئرنگ، 21 ماسٹر سائنس، 354 بیچلر انجینئرنگ اور 194 بیچلر سائنس کے طلبہ و طالبات شامل ہیں۔ کانووکیشن کے دوران مختلف ڈیپارٹمنٹس کے 16 طلبہ و طالبات کو گولڈ میڈل، 44 کو سلور میڈل جبکہ متعدد طلبہ و طالبات کو میرٹ سرٹیفکیٹس بھی دیے جا رہے ہیں۔ڈاکٹر سلیم رضا سموں کانووکیشن میں رکن سندھ اسمبلی غلام قادر چانڈیو،کمشنر شہید بینظیرآباد ڈویژن شہمیر خان بھٹو، ڈائریکٹر انفارمیشن محمد موسیٰ گوندل، میئر قاضی محمد رشید بھٹی، میر محمد سیال، وائیس چانسلر آئی بی اے یونیورسٹی سکھر ڈاکٹر آصف احمد شیخ،وائیس چانسلر پیپلز میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر گلشن میمن، چیئرمین تعلیمی بورڈ شہید بینظیرآباد ڈاکٹر آصف علی میمن، ایس ایس پی شبیر احمد سیٹھار، صدر چیمبر آف کامرس ڈاکٹر محمد ایوب کے علاوہ یونیورسٹی کے فیکلٹی ممبران، ڈینز، اساتذہ، طلبا و طالبات اور انکے والدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔