نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)نواب شاہ، خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری نے آج نواب شاہ/ 60 میل کے قریب سلطان موری اور کرنل موڑ پر الگ الگ سڑکوں
نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)نواب شاہ، خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری نے آج نواب شاہ/ 60 میل کے قریب سلطان موری اور کرنل موڑ پر الگ الگ سڑکوں کی بحالی و توسیعی اسکیموں کا افتتاح کردیاخاتون اول آصفہ بھٹو زرداری نے مہران ہائی وے باندہی سے 60 میل، 3 چک روڈ (کرنل موری) اور باندہی سلطان موری روڈ سے 3 چک تک سڑکوں کی ازسر نو بحالی کے منصوبوں کا افتتاح کیا اس موقع پر صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو، ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد عبدالصمد نظامانی اور دیگر افسران اور پارٹی ورکرز موجود تھے دیہی علاقوں میں سڑکوں کی بہتری پیپلز پارٹی کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری بہتر سڑکیں نہ صرف عوام کو آمد و رفت کی سہولت فراہم کرتی ہیں بلکہ تعلیم، صحت اور معاشی سرگرمیوں کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کا وژن تھا کہ ملک کے پسماندہ اور دیہی علاقوں کو ترقی کے دھارے میں شامل کیا جائے، اور یہی وژن چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور صدرِ پاکستان آصف علی زرداری کی قیادت میں عملی شکل اختیار کر رہا ہے۔ خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری ان سڑکوں کی تکمیل سے علاقائی رابطہ کاری مضبوط ہوگی، زرعی پیداوار کی بروقت منڈیوں تک ترسیل ممکن ہوگی اور سفری وقت میں واضح کمی آئے گی۔ منصوبے کی تکمیل سے نہ صرف ٹریفک کی روانی بہتر ہوئی ہے بلکہ سڑک کے معیار میں بہتری سے حادثات میں کمی اور محفوظ سفر کو بھی یقینی بنایا گیا ہے۔ خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری ایگزیکٹو انجینئر پروانشل ہائی وے شہید بینظیرآباد عاصم ابڑو کی سڑکوں کے حوالے سے خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری کو بریفنگ باندہی سلطان موری روڈ سے 3 چک تک سڑک کئ ازسر نو بحالی کا منصوبہ کامیابی سے تکمیل ہے مراحل میں داخل ہوچکا ہے۔خاتون اول کو ایگزیکٹو انجینئر پروانشل ہائی وے شہید بینظیرآباد عاصم علی ابڑو کی بریفنگ 17 کلو میٹر طویل سڑک کی مرمت و بحالی کے اس منصوبے سے 13 دیہات کے تقریباً 11 ہزار 800 افراد مستفید ہوں گے اور مہران ہائی وے سے بہتر رابطہ قائم ہونے کے بعد مقامی آبادی کو روزگار، تجارت اور بنیادی سہولیات تک رسائی میں آسانی میسر آئے گی۔خاتون اوپ آصفہ بھٹو کو ایگزیکٹو انجینئر پروانشل ہائی وے شہید بینظیرآباد عاصم علی ابڑو کی بریفنگ منصوبے پر مجموعی طور پر 335.154 ملین روپے کی لاگت آئی جبکہ تکمیلی لاگت 335.031 ملین روپے رہی۔ سڑک کی چوڑائی 12 فٹ رکھی گئی ہے۔ منصوبے کا آغاز 2022-23 میں ہوا اور اسے 2024-25 میں مکمل کیا جا رہا ہے۔ ایگزیکٹو انجینئر پروانشل ہائی وے شہید بینظیرآباد عاصم علی ابڑو جبکہ مہران ہائی وے (باندھی) سے 60ویں میل 3-چک روڈ (کرنل موری) تک سڑک کی بحالی، بہتری اور توسیعی کا منصوبہ چُھٹو پِٹافی، میر حسن جمالی، محمد یعقوب میر جٹ اور سلطان موری کے راستے مکمل کیا گیا ہے، جس کی مجموعی لمبائی 27 کلومیٹر ہے۔ منصوبے کے تحت 8.50 کلومیٹر سڑک کی ری کنڈیشننگ جبکہ 18.50 کلومیٹر حصے کو 12 فٹ سے بڑھا کر 18 فٹ تک وسیع کیا گیا ہے۔ اس اسکیم پر تخمینہ لاگت تقریباً 722.636 ملین روپے جبکہ تکمیلی لاگت 738.479 ملین روپے رہی۔ منصوبے پر کام 2021-22 میں شروع ہوا اور 2023-24 میں مکمل کیا گیا۔ ایگزیکٹو انجینئر پروانشل ہائی وے شہید بینظیرآباد یہ سڑک منصوبہ 31 دیہات اور مختلف یونین کونسلز کو آپس میں جوڑتا ہے، جن میں سومر خان جمالی، امیر جی اوبھاری ساوڑی، خیر شاہ، چک سہیلو اور دیگر ملحقہ علاقے شامل ہیں۔ ایگزیکٹو انجینئر پروانشل ہائی وے عاصم علی ابڑو اس منصوبے سے تقریباً 39 ہزار افراد مستفید ہوں گے، جبکہ مقامی آبادی کو آمد و رفت، تجارت، تعلیم اور صحت کی سہولیات تک رسائی میں نمایاں بہتری حاصل ہوگی۔