پشاور پولیس کا قبضہ مافیا کے خلاف گھیرا مزید تنگ، فیصلہ کن آپریشن بدستور جاری۔
ٹارگٹڈ آپریشن میں ڈی ایس پی سرکل اختر حیسن، ایس ایچ او تھانہ شاہ قبول حشمت خان سمیت پولیس کی بھاری نفری نے حصہ لیا۔
پشاور(نمائندہ خصوصی) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے قبضہ مافیا کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے تحت تھانہ شاہ قبول کی حدود میں بدنامِ زمانہ قبضہ گروپ، بھتہ خور اور غنڈہ گردوں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن کیا۔اپریشن کے دوران بریتان گولڈنیان گروپ کے ٹھکانوں پر کارروائی کرتے ہوئے ناجائز قبضہ واگزار کرایا گیا، جبکہ غیر قانونی تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کر دیا گیا۔خصوصی حکمتِ عملی کے تحت کیے گئے اس ٹارگٹڈ آپریشن میں ڈی ایس پی سٹی سرکل اختر حسین، ایس ایچ او تھانہ شاہ قبول حشمت خان سمیت پولیس کی بھاری نفری نے حصہ لیا۔بریتان گولڈنیان گروپ کے ارشاد، شمشاد، ساجد، واجد اور امجد علی شاہ پسران خان زرین ساکنان لکڑ منڈی شاہ قبول اور بھانہ ماڑی پولیس کو قبضہ مافیا، بھتہ خوری، قتل، اقدامِ قتل، غریب شہریوں کی جائیدادوں پر ناجائز قبضے، عوام پر فائرنگ، منشیات فروشی سمیت دیگر سنگین جرائم کے 31 مقدمات میں مطلوب ہیں۔کیپٹل سٹی پولیس پشاور شہر بھر میں قبضہ مافیا، سماج دشمن عناصر اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ اسی سلسلے میں مختلف علاقوں میں روزانہ کی بنیاد پر اضافی گشت، مؤثر سنیپ چیکنگ جبکہ شہر کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر خصوصی ناکہ بندیاں قائم کی گئی ہیں۔کیپٹل سٹی پولیس پشاور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور پائیدار امن کے قیام کے لیے ہمہ وقت پُرعزم ہے۔