10

ٹھٹہ رپورٹ دعا نیوز عبدالعزیز شیخ *ٹھٹہ پولیس مقابلہ*

ٹھٹہ رپورٹ دعا نیوز عبدالعزیز شیخ

*ٹھٹہ پولیس مقابلہ*

*پولیس مقابلے کے دوران رہزنی، ڈکیتی اور موٹر سائیکل سنیچنگ کی متعدد وارداتوں میں ملوث ملزم جرائم میں استعمال کی گئی پسٹل سمیت زخمی حالت میں گرفتار۔ ڈی آئی جی پی حیدرآباد رینج طارق رزاق خان دھاریجو کے احکامات کو مدنظر رکھتے ہوئے ایس ایس پی ٹھٹہ فاروق احمد بجارانی کی ہدایات پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری*
تھانہ ٹھٹہ کی حدود بائی پاس ٹھٹہ سجاول روڈ پر پولیس اور ملزمان کی فائرنگ میں ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔ گرفتار زخمی ملزم کی شناخت شھزاد علی ولد نیاز احمد چانڈیو رہائشی گھارو کے طور پر ہوئی ابتداعی تفتیش کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ملزم تھانہ گھارو، دہابیجی، ساکرو و دیگر علاقوں میں رابری، ڈکیتی، موٹرسائیکل چھیننے جیسے جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے گرفتار، زخمی ملزم کے قبضے سے جرائم میں استعمال کی گئی پسٹل بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔ زخمی ملزم کا مزید مکمل کرمنل ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے جبکہ اس کے فرار ہونے والے ساتھی ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس کے چھاپے جاری ہیں۔گرفتار زخمی ملزم کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔مزید تفتیش جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں