October 28, 2026

ہتونگو: پوج سائیں سادھ پرسنارام صاحب فری میڈیکل کیمپ نمبر 14 کا انعقاد رپوٹ وجئہ کمار واسوانی دعا ان لائین نیوز

IMG-20251217-WA1150

ہتونگو: پوج سائیں سادھ پرسنارام صاحب فری میڈیکل کیمپ نمبر 14 کا انعقاد
رپوٹ وجئہ کمار واسوانی
دعا ان لائین نیوز
ہتونگو میں پوج سائیں سادھ پرسنارام صاحب مندر منیجمنٹ کی سرپرستی میں فری میڈیکل کیمپ نمبر 14 کامیابی کے ساتھ منعقد ہوا،
اس میڈیکل کیمپ میں بڑی تعداد میں مریضوں نے مفت طبی سہولیات سے استفادہ کیا۔
اس کیمپ میں مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے ماہر ڈاکٹرز نے خدمات انجام دیں جبکہ رضاکاروں اور اسٹور کیپرز نے نظم و ضبط اور خوش اسلوبی سے اپنی ذمہ داریاں نبھائیں۔ مریضوں کو مفت چیک اپ، ادویات اور طبی مشورے فراہم کیے گئے۔
کیمپ کے منتظمین کا کہنا تھا کہ انسانیت کی خدمت ہی ایشور کی اصل سیوا ہے، تاہم ایسے فلاحی کاموں کے پیچھے کئی دنوں کی محنت، مالی قربانیاں اور بے نام خدمت گزاروں کی کاوشیں شامل ہوتی ہیں، جنہیں عام طور پر منظرِ عام پر نہیں لایا جا سکتا۔
تقریب کے اختتام پر دعا کی گئی کہ پروردگار تمام ڈاکٹرز، رضاکاروں اور معاون عملے کی خدمات کو قبول فرمائے اور علاج کی غرض سے آنے والے مریضوں کو مکمل شفا عطا کرے۔ ساتھ ہی اس امید کا اظہار کیا گیا کہ معاشرے میں خدمتِ خلق کے جذبے کو مزید فروغ حاصل ہوگا۔