عمرکوٹ(رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف) کنری مین سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن (SEF)، حکومتِ سندھ کے معزز مینیجنگ ڈائریکٹر جناب گہنور علی
عمرکوٹ(رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف) کنری مین سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن (SEF)، حکومتِ سندھ کے معزز مینیجنگ ڈائریکٹر جناب گہنور علی لغاری نے جناب سنجے ماتھرانی کے ہمراہ FASسن شائن انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی، کنری کا دورہ کیا۔ اس موقع پر سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے تحت کلسٹر بیسڈ ٹریننگ برائے جامع تعلیم (Cycle Round One) جاری تھی۔
دورے کے دوران معزز مینیجنگ ڈائریکٹر نے اساتذہ اور عملے سے ملاقات کی، جاری تربیتی سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ لیا اور تربیت کے معیار کو سراہا۔ انہوں نے ادارے کے سازگار تعلیمی ماحول، بہتر انفراسٹرکچر اور مؤثر انتظامی نظام کی تعریف کی۔ اس کے علاوہ انہوں نے SEF پارٹنر جناب سکندر علی آریسر اور اسکول انتظامیہ کے ساتھ بھی ملاقات کی۔معزز مہمان نے ادارے میں منعقدہ کلچر ڈے کی تقریبات کا بھی مشاہدہ کیا، جہاں سندھ کی ثقافت، روایات اور اقدار کو خوبصورتی سے اجاگر کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ایسی سرگرمیاں طلبہ میں ثقافتی شعور، ہم آہنگی اور شناخت کے احساس کو فروغ دیتی ہیں۔اس موقع پر معزز مینیجنگ ڈائریکٹر نے جناب سکندر علی آریسر کی قیادت، مسلسل تعاون اور تعلیمی خدمات کو سراہتے ہوئے معیاری تعلیم کے فروغ میں ان کے کردار کو قابلِ تحسین قرار دیا۔ انہوں نے اساتذہ کی اجتماعی کاوشوں کو بھی سراہا جن کی بدولت ایک مثبت، منظم اور بچوں کے لیے سازگار تعلیمی ماحول قائم ہے۔