سول ڈیفنس سکھر کے زیر اہتمام روٹری پبلک اسکول میں ریسکیو فرسٹ ایڈ فائیر فائٹنگ اور سی پی آر کے
سول ڈیفنس سکھر کے زیر اہتمام روٹری پبلک اسکول میں ریسکیو فرسٹ ایڈ فائیر فائٹنگ اور سی پی آر کے حوالے تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا سول ڈیفنس کے ڈپٹی چیف وارڈن ڈاکٹر سعید اعوان نے 100 سے زائد ٹیچرز،طلباء وطالبات سمیت دیگر اسٹاف کو تربیت دی۔اس موقع پر سول ڈیفنس کے ایڈیشنل امیر الدین عباسی،پرنسپل میڈم وجیہ سید،وائیس پرنسپل افشاں سیلم،کواڈنیٹر عبد الوھاب،گروپ وارڈن میڈم عذرا جمال تھے اس موقع پر امیر الدین عباسی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سول ڈیفنس کی تربیت طلباء و طالبات میں شعور، نظم و ضبط اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کی صلاحیت پیدا کرتی ہے۔ اس تربیت کے ذریعے طلبہ آگ لگنے، زلزلے، حادثات اور دیگر قدرتی یا انسانی آفات کے دوران اپنی اور دوسروں کی جان بچانے کے عملی طریقے سیکھتے ہیں۔یہ تربیت طلباء میں خود اعتمادی، ذمہ داری اور خدمتِ خلق کا جذبہ بیدار کرتی ہے۔ ابتدائی طبی امداد، انخلاء کے اصول اور حفاظتی اقدامات سکھا کر انہیں ایک باخبر اور باعمل شہری بنایا جاتا ہے۔ سول ڈیفنس کی تربیت نہ صرف طلباء کے لیے بلکہ پورے معاشرے کے لیے مفید ہے، کیونکہ یہی نوجوان مستقبل میں قوم کی مددگار قوت ثابت ہوتے ہیں۔اخر میں مھمانان گرامی نے تربیت حاصل کرنے والے ٹیچرز اور طلباء وطالبات میں سرٹیفکیٹ تقسیم کئے۔اس موقع پر پوسٹ وارڈن شیخ عدنان،محمد یاسین قمر،لالا عمران میرانی،ریحان علی،ارسلان احمد،زعیم احمد،مدثر اعوان ودیگر موجود تھے