October 28, 2026

سڈنی حملے میں ملوث دہشتگرد بھارتی شہری نکلے اور اس حوالے سے ناقابل تردید ثبوت سامنے آگئے۔

Screenshot_2025-12-16_064622

سڈنی حملے میں ملوث دہشتگرد بھارتی شہری نکلے اور اس حوالے سے ناقابل تردید ثبوت سامنے آگئے۔

برطانوی نشریاتی ادارہ بی بی سی اور امریکی جریدہ بلوم برگ حقائق سامنے لے آیا اور رپورٹس کے مطابق سڈنی حملے کے دہشت گردوں کا تعلق بھارتی ریاست تلنگانہ سے ہے۔

گودی میڈیا کے منہ سے بھی سچ نکل گیا اور دی پرنٹ کی رپورٹ کے مطابق ساجد اکرم کا تعلق بھارت کے شہر حیدرآباد سے ہے جو 1998 میں آسٹریلیا گیا اور 27 برس کے دوران کئی بار بھارت کا دورہ کیا۔

رپورٹس کے مطابق ساجد اکرم اور نوید اکرم نے گزشتہ ماہ بھارتی پاسپورٹ پر فلپائن گئے، فلپائن کے بیورو آف امیگریشن نے سفری دستاویزات کی تصدیق کردی ہے، چار ہفتے شورش زدہ جنوبی علاقوں میں قیام کیا۔

بی بی سی کے مطابق حملہ آور دہشت گردی کی تربیت لینے فلپائن گئے تھے۔

آسٹریلوی حکام نے بھی تحقیقات میں معاونت کیلئے مودی سرکار سے رابطہ کرلیا۔ ✅📡
#SamaaTV #sydney #australia #Global 📡