November 17, 2026

رپورٹ شیخ عدنان سکھر، 16 دسمبر 2025: ڈپٹی کمشنر سکھر نادر شہزاد

IMG-20251216-WA1438

رپورٹ شیخ عدنان
سکھر، 16 دسمبر 2025: ڈپٹی کمشنر سکھر نادر شہزاد خان نے آج انسداد پولیو مہم کے دوسرے روز تحصیل روہڑی کی یونین کونسل لونگ بھٹی میں موبائل پولیو ٹیموں کے کام کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سکھر نادر شہزاد خان نے پولیو مہم کے ویکسی نیٹرز اور ایریا سپروائزرز کو ہدایت کی کہ مہم کے دوران مائیکرو پلان پر عمل کرتے ہوئے گھر گھر جاری پولیو مہم کو کامیاب بنایا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہر بچے کو پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی دو قطرے لازمی پلائے جائیں، دوران مہم کولڈ چین کے معیار اور بچوں کی فنگر مارکنگ کے عمل کو بھی یقینی بنایا جائے، ڈی سی سکھر نے کہا کہ مہم کے دوران سستی اور کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔#