November 17, 2026

میلسی (بیو رو چیف )میلسی میں پرائیویٹ اسکول مالکان کا تعلیم کو کاروبار بنانے کا انکشاف۔میلسی شہر اور گرد و نواح کے متعدد پرائیویٹ اسکولوں کے مالکان

Screenshot_2025-12-16_064622

نے تعلیم جیسے مقدس شعبے کو کمائی کا ذریعہ بنا لیا ہے۔ والدین کے مطابق کئی اسکولوں میں بچوں کو زبردستی سیکنڈ ٹائم ٹیوشن پڑھنے پر مجبور کیا جا رہا ہے، جبکہ ٹیوشن نہ لینے والے طلبہ کو اسکول سے خارج کرنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اسکول انتظامیہ کی جانب سے واضح طور پر والدین کو کہا جا رہا ہے کہ اگر بچے اسکول مالکان یا ان کے مقرر کردہ اساتذہ سے ٹیوشن نہیں پڑھیں گے تو ان کا داخلہ منسوخ کر دیا جائے گا۔ اس غیر قانونی اور غیر اخلاقی رویے کے باعث والدین شدید ذہنی دباؤ اور پریشانی کا شکار ہیں۔والدین کا کہنا ہے کہ پہلے ہی مہنگی فیسیں ادا کی جا رہی ہیں، اس کے باوجود اضافی ٹیوشن کے نام پر بھاری رقوم وصول کی جا رہی ہیں۔ غریب اور متوسط طبقے کے والدین کے لیے یہ بوجھ ناقابلِ برداشت بنتا جا رہا ہے شہری حلقوں اور والدین نے محکمہ تعلیم اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس سنگین معاملے کا فوری نوٹس لیں، زبردستی ٹیوشن کے اس کاروبار کو بند کروائیں اور بچوں کے تعلیمی مستقبل کو محفوظ بنائیں۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ اگر بروقت کارروائی نہ کی گئی تو والدین احتجاج پر مجبور ہو سکتے ہیں۔