عمرکوٹ (رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف) پتھورو کے قریب حاجی عبدالغفور آریسر کے گورنمنٹ
عمرکوٹ (رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف)
پتھورو کے قریب حاجی عبدالغفور آریسر کے گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول میں تین ماہ سے ٹیچر کی عدم موجودگی کے خلاف دیہاتیوں اور طلباء کا احتجاج۔
احتجاج کرنے والے دیہاتیوں محمد عمر، محمد محسن آفتاب حسین، فاروق احمد آریسر، رمضان سولنگی، تماچی کولہی اور دیگر نے کہا کہ گزشتہ تین ماہ سے سکول میں ٹیچر نہ ہونے کی وجہ سے ہمارے گاؤں کے 100 سے زائد طلباء و طالبات کا مستقبل تباہ ہو رہا ہے۔ ہمارے معصوم بچے سخت سردی میں روزانہ کی بنیاد پر سکول آتے ہیں۔ سکول میں ٹیچر نہ ہونے کی وجہ سے بچے سارا دن سکول میں بیٹھ کر گھروں کو لوٹتے ہیں۔ انہوں نے حلقہ کے منتخب نمائندوں، صوبائی وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ اور دیگر حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمارے گاؤں حاجی عبدالغفور آریسر کے گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول میں ٹیچر تعینات کیا جائے تاکہ معصوم بچے تعلیم حاصل کر سکیں اور ان کا مستقبل تباہ ہونے سے بچایا جا سکے۔ بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔