*ٹبہ سلطان پورکی سبزی منڈی اور مذبحہ خانہ کی عمارات کھنڈرات میں تبدیل*
*ٹبہ سلطان پورکی سبزی منڈی اور مذبحہ خانہ کی عمارات کھنڈرات میں تبدیل*
میلسی(محمدمختارسولگی) تفصیل کے مطابق نواحی قصبہ ٹبہ سلطان پور میں عوامی ضرورت اور مطالبات کے پیشٍ نظر کچھ عرصہ قبل سبزی منڈی اور مذبحہ خانہ کی عمارت کروڑوں روپے کی لاگت سے بنائی گئی تھی ۔مگر انتظامیہ کی غفلت کے سبب کروڑوں روپے کی لاگت سے تیار یہ عمارات استعمال میں نہ لاٸ جاسکیں جبکہ پرانا لاری اڈا پر کرائے کی عمارتوں میں سبزی منڈی بنا دی گئی۔ پرانا لاری اڈا پر عین روڈ کے اوپر بناٸ گٸ سبزی منڈی کے سبب ہر وقت بہت بڑے حادثے کا احتمال رہتا ہے۔اسکے علاوہ لاکھوں روپے کی لاگت سے بنائی جانے والی مذبحہ خانہ کی عمارت کو بھی ابھی تک استعمال میں نہیں لایاجاسکا۔ہر قصاٸ نے اپنا خودساختہ مذبحہ خانہ بناکر کھلے عام جانور ذبحہ کرنے شروع کررکھے ہیں،جس سے ماحول بھی متاثر ہوتاہے۔پراپر نگرانی نہ ہونے اور عدم توجہی کی وجہ سے ان عمارتوں کی دیواریں ٹوٹ پھوٹ کاشکار ہیں۔قریبی رہاٸشی شہری ان خستہ حال ٹوٹ پھوٹ کی شکار دیواروں کی اینٹیں تک اٹھاکر لے گٸے ہیں ۔ٹوٹ پھوٹ کے باعث یہ عمارات کنڈرات کامنظرپیش کرتی ہیں۔
شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ کروڑوں روپے کی لاگت سے تیار شدہ سبزی منڈی اور مذبحہ خانہ کی عمارتوں کی مرمت کرواکر استعمال میں لایا جاٸے ۔