November 17, 2026

میلسی ( بیو رو چیف )میونسپل انتظامیہ کی نااہلی، شہری صاف پینے کے پانی سے محروم۔شہر میں

Screenshot_2025-12-12_110459

میلسی ( بیو رو چیف )میونسپل انتظامیہ کی نااہلی، شہری صاف پینے کے پانی سے محروم۔شہر میں میونسپل انتظامیہ کی ناقص کارکردگی ایک بار پھر کھل کر سامنے آ گئی ہے۔ علاقے میں نصب واٹر فلٹریشن پلانٹ طویل عرصے سے غیر فعال پڑا ہے، جس کے باعث شہری صاف اور شفاف پینے کے پانی سے محروم ہیں۔ فلٹریشن پلانٹ کی بندش کے سبب عوام کو آلودہ اور مضرِ صحت پانی استعمال کرنے پر مجبور ہونا پڑ رہا ہے، جو مختلف بیماریوں کا سبب بن رہا ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے متعدد بار متعلقہ حکام کو اس سنگین مسئلے سے آگاہ کیا، مگر تاحال کوئی عملی اقدام نہیں اٹھایا گیا۔ پلانٹ کی مرمت اور بحالی کے لیے مختص فنڈز کہاں خرچ ہو رہے ہیں، یہ بھی ایک سوالیہ نشان بن چکا ہے۔عوامی و سماجی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر واٹر فلٹریشن پلانٹ کو فعال کیا جائے اور ذمہ دار افسران کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے، تاکہ شہریوں کو صاف پینے کا پانی فراہم ہو سکے اور صحت عامہ کو درپیش خطرات کا خاتمہ کیا جا سکے۔