November 17, 2026

سکھر (رپورٹ شیخ عدنان) نادرا سکھر کا ایک اور قدم، نادرا سکھر کا شہریوں کی سہولت کیلئے بئراج کالونی

IMG-20251214-WA0228

سکھر (رپورٹ شیخ عدنان) نادرا سکھر کا ایک اور قدم، نادرا سکھر کا شہریوں کی سہولت کیلئے بئراج کالونی یونین کونسل میں کائونٹر قائم، اسڈی جی نادرا سکھر خرم شہزاد اور میئر سکھر ارسلان اسلام شیخ نے بیراج کالونی میں نادرا اور سکھر میونسپل کارپوریشن کے اشتراک سے ہر یونین کمیٹی میں نادرا کاؤنٹر قائم کرنے کے منصوبے کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں یونین کمیٹی نمبر 06 بیراج کالونی میں پہلے نادرا کاؤنٹر کا افتتاح کیا گیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی نادرا خرم شہزاد نے کہا کہ مقامی سطح پر نادرا کاؤنٹر قائم ہونے سے شہریوں کو قومی شناختی کارڈ، بچوں کے بی فارم اور دیگر شناختی خدمات بآسانی دستیاب ہوں گی، جس سے بالخصوص خواتین، بچوں اور بزرگ شہریوں کو بڑی سہولت ملے گی۔
میئر سکھر ارسلان اسلام شیخ نے کہا کہ شہریوں کی سہولت کے لیے سکھر میونسپل کارپوریشن ہر ممکن تعاون فراہم کر رہی ہے اور آئندہ شہر کی دیگر یونین کمیٹیوں میں بھی ایسے کاؤنٹر قائم کیے جائیں گے انتظامیہ کے مطابق نادرا کاؤنٹرز کے قیام کا یہ سلسلہ مرحلہ وار جاری رہے گا اور آنے والے دنوں میں مزید یونین کمیٹیوں میں نادرا کاؤنٹرز کھولے جائیں گے تاکہ شہریوں کو ان کے گھر کے قریب شناختی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔