November 17, 2026

نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)پاکستان ریلویز کی جانب سے دوڑ میں قابضین کو دیئے گئے نوٹس کی

IMG-20251205-WA0202(1)

نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)پاکستان ریلویز کی جانب سے دوڑ میں قابضین کو دیئے گئے نوٹس کی مدت ختم،ریلوے حکام کا قابضین کے خلاف کاروائی سے گریز۔تفصیلات کے مطابق چیف ایگزیکٹو /سینئر جنرل منیجر پاکستان ریلویز،ڈی جی پراپرٹی اینڈ لینڈ لاہور اورڈی ایس ریلویز سکھر کے احکامات پر ڈپٹی ڈائریکٹر پراپرٹی اینڈ لینڈ ریلویز سکھر نے دوڑ شہر میں کھڈا محلہ اور بلوچ محلہ میں ریلوے اراضی پر کئی سالوں سے غیرقانونی طور پر قابض افراد کو سات یوم میں قبضوں اور تجاوزات کو ازخود ختم کرنے کے لئے نوٹس ارسال کئے تھے،بصورت دیگر کاروائی کے لئے متنبہ کیا گیا تھا،ڈپٹی ڈائریکٹر پراپرٹی اینڈ لینڈ پاکستان ریلویز سکھر کی جانب سے قابضین کو ارسال کردہ نوٹس میں کہا گیا تھا کہ وفاقی حکومت کی زمینوں اور عمارتوں کے سیکشن 3، 4 اور 5 کے تحت نوٹس (قبضے کی بازیابی) آرڈیننس-1965 (ترمیم شدہ 1984) مذکورہ بالا سیکشن کی مدت میں ریلوے کی اراضی کو خالی کر دیں اور تعمیر کردہ ڈھانچے کو فوری طور پر ہٹا دیں اور بصورت دیگر قانونی کارروائی شروع کی جائے گی۔ ڈپٹی ڈائریکٹر پراپرٹی اینڈ لینڈ ریلویز سکھر کی جانب سے قابضین کو ارسال کردہ نوٹسز میں سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ احکامات کا بھی حوالہ دیا گیا،سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے 21/02/2020کو مختلف کیسوں میں پاکستان ریلویز کو ریلوے اراضی سے تجاوزات اور قبضے ختم کرانے کے احکامات دیئے تھے،ذرائع کے مطابق سات یوم سے زائد عرصہ گزرجانے کے باوجود پاکستان ریلویز سکھر کی جانب سے قابضین کے خلاف آپریشن کے لئے ڈویژنل پلان مرتب نہیں کیا گیا ہے،جسکی وجہ سے قابضین کے خلاف کوئی کاروائی نہیں ہورہی ہے