سکھربیورو چیف سید نصیر حسین زیدی دعا ان لاین نیوز) ہندو پنچائت سکھر کے صدر ہریش لعل کی قیادت
سکھربیورو چیف سید نصیر حسین زیدی دعا ان لاین نیوز) ہندو پنچائت سکھر کے صدر ہریش لعل کی قیادت میں وفد نے شکارپور پولیس آپریشن کے دوران زخمی ہونے والی خاتون ڈی ایس پی پارس بکھرانی، ڈی ایس پی ظہور سومرو اور دیگر پولیس اہلکاروں کی ضیاء الدین ہاسپٹل میں عیادت کی۔ وفد میں راکیش, مکhi ایشور لعل سمیت دیگر عمائدین بھی شامل تھے۔
اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شکارپور اور سندھ کے دیگر اضلاع میں ڈاکوؤں کی جانب سے ہندو برادری کو مسلسل نشانہ بنایا جا رہا تھا، جس کے باعث برادری کا سندھ پولیس پر اعتماد ختم ہو رہا تھا۔ تاہم شکارپور پولیس کی حالیہ کارروائی، نے ہندو کمیونٹی کے حوصلے ایک بار پھر بلند کر دیے ہیں۔
ہندو پنچائت کے رہنماؤں نے زخمی افسران اور اہلکاروں کی جرأت و بہادری کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سندھ پولیس کی اس کامیاب کارروائی نے واضح کر دیا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت اقدام ناگزیر ہے۔ انہوں نے زخمی اہلکاروں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔
اس موقع پر فاروق سومرو، شیخ عدنان، اشفاق احمد اور دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔