November 17, 2026

رپورٹ شیخ عدنان ڈپٹی کمشنر سکھر کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں اہم اجلاس، سخت جاری

IMG-20251213-WA0338

رپورٹ شیخ عدنان
ڈپٹی کمشنر سکھر کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں اہم اجلاس، سخت جاری

سکھر 13 دسمبر 2025: ڈپٹی کمشنر سکھر نادر شہزاد خان کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم کی تیاریوں کے حوالے سے ایک اہم اجلاس ڈی سی آفس سکھر کے کانفرنس ہال میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر ڈاکٹر علی گل شاہ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بشرا منصور، تمام اسسٹنٹ کمشنرز، تعلقہ فوکل پرسنز، پولیس، صحت اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر سکھر نادر شہزاد خان نے کہا کہ یہ باعثِ فخر ہے کہ پولیو کے خلاف مہم میں سکھر ضلع کی کارکردگی دیگر اضلاع کے لیے مثال ہے، تاہم اس معیار کو برقرار رکھنے کے لیے ہر افسر اور ورکر کو مکمل ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ انہوں نے واضح اور دو ٹوک ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پولیو کے خلاف قومی مہم میں کسی قسم کی غفلت، کوتاہی یا غیر سنجیدگی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر نے فیصلہ کیا کہ پولیو مہم میں غیر سنجیدگی یا عدم دلچسپی دکھانے والے ورکرز کی فوری نشاندہی کر کے انہیں مہم سے فارغ کیا جائے گا، جبکہ محنتی اور ذمہ دار ورکرز کو ترجیح دی جائے گی۔ انہوں نے زور دیا کہ مؤثر مانیٹرنگ کے بغیر مقررہ اہداف حاصل نہیں کیے جا سکتے، اس لیے تمام اسسٹنٹ کمشنرز، مختیارکار، مانیٹرز اور متعلقہ افسران کی فیلڈ میں سو فیصد موجودگی یقینی ہونی چاہیے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ مہم کے ہر دن صبح تمام اسسٹنٹ کمشنرز وقت پر موجود ہوں، ٹیموں کو درپیش پیشگی مسائل فوری طور پر حل کریں اور بغیر کسی تاخیر کے ٹیموں کو فیلڈ میں روانہ کیا جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید ہدایت دی کہ تمام اسسٹنٹ کمشنرز کے ساتھ جامع مانیٹرنگ پلان فوری طور پر شیئر کیا جائے اور اس پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ سردیوں کی یہ مہم نہایت اہم ہے اور اس میں سو فیصد نتائج کا حصول لازمی ہے، کسی بھی سطح پر کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس مہم کے دوران اسکولوں پر خصوصی توجہ دی جائے اور سردیوں کی تعطیلات سے قبل ابتدائی دنوں میں اسکولوں کو مکمل طور پر کور کیا جائے تاکہ مقررہ اہداف بروقت حاصل کیے جا سکیں۔ اجلاس کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر سکھر نادر شہزاد خان نے ضلع بھر میں پولیو کے خلاف مہم میں بہترین کارکردگی دکھانے والے افسران اور پولیو ورکرز میں تعریفی سرٹیفکیٹس تقسیم کیے جبکہ اس سے قبل متعلقہ افسران کی جانب سے آنے والی انسداد پولیو مہم کی تیاریوں اور اب تک انجام دی گئی سرگرمیوں پر تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔