ذرائع کے مطابق برویا اباد پرائمری اسکول سامارو میں تعینات ایک ٹیچر نے پہلے پندرہ دن مسلسل چھٹیاں
ذرائع کے مطابق برویا اباد پرائمری اسکول سامارو میں تعینات ایک ٹیچر نے پہلے پندرہ دن مسلسل چھٹیاں کیں، اس کے بعد صرف چار دن اسکول حاضر ہوئی اور پھر دوبارہ چھٹی پر چلی گئی۔ ذرائع سے موصول ہونے والی رپورٹ کے مطابق مذکورہ ٹیچر مہینے میں بمشکل دس دن اسکول آتی ہے جبکہ تقریباً بیس دن غیر حاضر رہتی ہے۔
اس صورتحال نے والدین اور علاقہ مکینوں میں شدید تشویش پیدا کر دی ہے، کیونکہ بچوں کی تعلیم بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔ اگر واقعی یہ ٹیچر مہینے میں بیس دن چھٹیاں کر رہی ہے تو اس معاملے پر فوری طور پر صاف اور شفاف انکوائری کی جانی چاہیے اور ذمہ دار حکام کو چاہیے کہ حقائق سامنے آنے پر اس کے خلاف فوری اور سخت کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ تعلیمی نظام کا مذاق بننے سے بچایا جا سکے۔
اس سلسلے میں نوجوان وکیل سکندر علی کھوسہ سے ہمارے بیورو چیف ڈاکٹر ایم لال واگھانی سے بات ہوئی تو انہوں نے کہا کہ میں ایک مکمل رپورٹ تيار کررہا ہوں ایک ٹیچر کیا کیا کام کررہا ہے ، کہاں سينيئر استادوں سے زيادتی کرکے جونيئرز کو آگے کیا گیا ہے، کہیں مختلف اداروں کی جانب سے شاگردوں کے لئے ملی ہوئی ٹيبليٹ چاہے دیگر ایسی فائدے مند چیزیں کس کے کنٹرول میں ہیں، اسکولز کے ميٹر زے بجلی چوری کا طرح سے ہورہی ہے ، اسکولز کے قيمتی فرنيچر ۽ مٹيريل کا طرح اٹھایا جاتا ہے ….مزید بتایا کہ
انشااللہ ایسا بہت کچھ ایک تحقيقاتی رپورٹ کی صورت میں پبلک ليزان کميٹی PLC کے ميمبر کی حيثيت سے ان سے وابستہ آفيسران اور ارباب اختياران تک پہنچاؤں گا … سامارو شہر گھر ہمارا ہے اس کے اداروں کی حفاظت بھی ہمارا اولین ترجیح ہے.
رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف عمرکوٹ