وینزویلا کی ائیر فورس نے پاکستانی ساختہ K-8 کاراکورم طیارے سے سے ڈرون مار گرایا
وینزویلا کی ائیر فورس نے پاکستانی ساختہ K-8 کاراکورم طیارے سے سے ڈرون مار گرایا
وینزویلا کی ایئر فورس نے اپنی جاری فوجی مشقوں کے دوران پاکستانی ساختہ K-8 کاراکورم ٹرینر طیارے کی مدد سے ایک ڈرون کو کامیابی سے مار گرانے کا عملی مظاہرہ کر دیا
اس کامیاب تجربے نے نہ صرف K-8 کی جنگی و دفاعی صلاحیتوں کو ایک بار پھر ثابت کیا بلکہ عالمی سطح پر پاکستانی ایوی ایشن انڈسٹری کی ساکھ کو بھی مزید مضبوط کر دیا ہے
یہ کارروائی وینزویلا کی مسلح افواج کی جاری مشقوں کا حصہ تھی جہاں K-8 طیارے نے بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے ڈرون کو نشانہ بنایا دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ کامیابی پاکستان کی ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور دفاعی پیداوار پر بڑھتے ہوئے عالمی اعتماد کی واضح مثال ہے
K-8 کاراکورم پہلے ہی کئی ممالک کی فضائی افواج میں خدمات انجام دے رہا ہے
جبکہ حالیہ کامیاب تجربہ اسے کم لاگت مگر مؤثر دفاعی حل کے طور پر مزید نمایاں کرتا ہے
یہ لمحہ پاکستان کے لیے فخر کا باعث ہے جو عالمی دفاعی مارکیٹ میں اپنی موجودگی مسلسل مضبوط کر رہا ہے
#قصوریات