October 28, 2026

سکھر( بیورو چیف دعا آن لائن نیوز سیدضیاءالرحمٰن ) روہڑی کے قریب سنگرار تھانے کی حد سبحان پور لنک روڈ پراتوراور پیر کی درمیان شب مسلح افراد نے سڑک پر پتھررکھ کر روڈ بلاک کرکے جے یو آئی کے کارکنان کی بس روک کر اسلحے کے زور پر

IMG-20240909-WA0177

سکھر( بیورو چیف دعا آن لائن نیوز سیدضیاءالرحمٰن )
روہڑی کے قریب سنگرار تھانے کی حد سبحان پور لنک روڈ پراتوراور پیر کی درمیان شب مسلح افراد نے سڑک پر پتھررکھ کر روڈ بلاک کرکے جے یو آئی کے کارکنان کی بس روک کر اسلحے کے زور پر کارکنان کو بس میں یرغمال بناکر7لاکھ روپے سے زائد نقد رقم درجنوں موبائل فون چھین کر باآسانی فرار ہوگئے واقع کے خلاف کارکنان جائے وقع پر احتجاجی مظاہرہ ودھرنا ایس ایس پی سکھر کی جانب 48گھنٹوں میں قانونی کاروائی اور ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے کی یقین دہانی کے بعد مظاہرین منتشر تفصیلات کے مطابق اتوار اور پیر کی درمیان شب 2بجے روہڑی کے قریب سنگرار تھانے کی حد سبحان پور لنک روڈ پر مسلح افراد نے سڑک پر پتھر بچھا کر روڈ بلاک کردیا اور لاہور ختم نبوت کانفرنس میں شرکت کے بعد بس میں واپس آنے والے جمعیت علمائے اسلام کے کارکنان کی بس کو روک کر اسلحے کے زور پر زبردستی بس میں داخل ہوگئے اور بس ڈرائیور سمیت تمام مسافروں کو یرغمال بنا کر 7لاکھ روپے سے زائد نقد رقم اور درجنوں موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے بعد ازاں اطلاع پر رات کو ہی روہڑی،صالح پٹ،سنگراراورپنوعاقل کے درجنوں کارکنان وعہدیداران جائے وقع پرپہنچ گئے اور جے یو آئی کے کارکنان سے لوٹ مار کے واقع کے خلاف مولانا اسد اللہ بھیو کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور دھرنا دیکر بیٹھ گئے اور پولیس کے خلاف سخت نعرے بازی کی بعد ازاں سنگرار پولیس اسٹیشن کے افسران نے پہنچ کر مظاہرین سے مذاکرات کئے جو ناکام رہے اور مظاہرین دوسرے روز پیر کی دوپہر تک دھرنا دئیے رہے اور پھر مولانا محمد صالح انڈھڑ نے ایس ایس پی سکھر امجد شیخ سے ملاقات کی اور واقع کی تفصیل سے آگاہ کیا ایس ایس پی سکھر کی جانب سے 48گھنٹوں میں ملوث ملزمان کی گرفتاری اور لوٹا گیا سامان واپس کرانے کی یقین دہانی پیر کی شام 5بجے مظاہرین پر امن طور پر منتشر ہوگئے متاثرہ افراد کا اس سلسلے میں کہنا تھا کہ بس میں داخل ہوکر لوٹ مار کرنے والے مسلح افراد کی تعداد چار تھے جن کے پاس جدید قسم کا اسلحہ موجود تھااور لوٹ مار کے دوران مذاحمت کرنے کی کوشش کرنے پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے تھے

فوٹوکیپشن:
سکھر:سنگرار تھانے کی حد میں جے یوآئی کے کارکنان کی بس میں لوٹ مار کے خلاف جے یو آئی کے کارکنان جائے وقع پر دھرنا دئیے ہوئے ہیں