October 28, 2026

ٹوبہ ٹیک سنگھ افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف ٹوبہ ٹیک سنگھ چیئرمین ینگ جرنلسٹ پریس کلب کمالیہ۔پیر طریقت رہبر شریعت پیر صوفی ڈاکٹر محمد سلیم غازی چشتی نظامی 26ویں عظیم الشان سالانہ عرسِ پاک کی صدارت کر رہے ہیں۔

IMG-20240909-WA0179

ٹوبہ ٹیک سنگھ افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف ٹوبہ ٹیک سنگھ چیئرمین ینگ جرنلسٹ پریس کلب کمالیہ۔پیر طریقت رہبر شریعت پیر صوفی ڈاکٹر محمد سلیم غازی چشتی نظامی 26ویں عظیم الشان سالانہ عرسِ پاک کی صدارت کر رہے ہیں۔
ٹوبہ ٹیک سنگھ۔سابق ایم پی اے چوہدری سعید احمدسعیدی کا تحریک انصاف جلسہ میں صدرویسٹ ریجن پنجاب رائے حسن نواز،ایم پی ایز اسدزمان چیمہ ،لطیف نذر گجر،سردار ندیم صادق ڈوگر،جنرل سیکرٹری ویسٹ ریجن پنجاب اظہر نسیم،رانا محمدنعیم،میاں امتیاز احمد، مہر ممتاز دولتانہ کے ساتھ گروپ فوٹو۔
ٹوبہ ٹیک سنگھ (افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف ٹوبہ ٹیک سنگھ چیئرمین ینگ جرنلسٹ پریس کلب کمالیہ)
26ویں سالانہ عرس مبارک بسلسلہ جشن عید میلادالنبی و فرید فرد فرد عالم حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکر رحمتہ اللہ علیہ کی تقریبات اختتام پذیر ہوگئیں ، محفل مقدسہ کی سرپرستی پیر طریقت رہبر شریعت پیر صوفی ڈاکٹر محمد سلیم غازی چشتی نظامی نے کی،جبکہ محفل مقدسہ کے مہمانان خصوصی پیر سید حمزہ شاہ بخاری،الشیخ ڈاکٹر پیر سید حسنین شاہ آف ترکی،پیر سید شہباز شاہ،بابا جی پیر محمد اسحاق قادری،میاں ندیم نمبردار، جنرل سیکرٹری مرکزی انجمن تاجران میاں مزمل صدیق،میاں رفاقت علی ، چوہدری عثمان ،صدر مجلس مفاد عامہ عارف جانباز قاضی،پروفیسر ڈاکٹر محمد خلیق نیازی ،صدرپریس کلب چوہدری عمران ندیم سدھو، صاحبزادہ محمد خلیل الرحمان چشتی، میاں نوید ،میاں محمدرمضان نے بھی عرس پاک کی فیوض و برکات سمیٹیں ،جبکہ معروف عالم دین حضرت مولانا علامہ صاحبزادہ پیر منعم حسنین صدیقی اور محمد ابرام عمران سدھو نے عشق مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر سیر حاصل گفتگوکی،جبکہ محفل مقدسہ کا باقاعدہ آغاز کتاب المبین قرآن مجید فرقان حمید کے پاک کلام سے کیا گیا ،جس کی سعادت صاحبزادہ حافظ فائز احمداور صاحبزادہ حافظ محمد محمود فریدنے حاصل کی،جبکہ اگلی نشست میں سرزمین ٹوبہ ٹیک سنگھ کے معروف ثنا خوانان مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حضور اپنی محبتوں اور عقیدتوں کے گلدستے پیش کیے،جس میں فخر ٹوبہ معروف ثنا خواں محمد اشرف چشتی،سعید سلیم سلطانی،پروفیسر احسان اویسی ، محمد بابر قادری ، ناصر علی سجن ، شفقت شبیر قادری ، نے اپنے اپنے مخصوص انداز میں ترنم کے ساتھ اظہار محبت کیا،جبکہ محفل مقدسہ کی آخری نشست میں محفل سماع کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان کے نامور قوال نے چشتیہ سلسلہ کے آداب کے مطابق نذرانہ عقیدت پیش کیا ، صاحبزادہ پیر منعم حسنین صدیقی اور محمد ابرام عمران سدھو نے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت کے بغیر توحیدیت کا پرچار نامکمل ہے ،دراصل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد اللہ تعالی کی وحدانیت کے علم کو بلند و بالا کرنا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ اللہ رب العزت نے بحیثیت خالق نبی پاک حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو بطور مخلوق اعلی اوصاف حمیدہ کے ساتھ ان کی مرضی اور منشا کے تحت پیدا فرمایا جب تک سنیوں کے اندر عشق مصطفی کی چنگاری جلتی رہے گی تب تک اپنے کریم آقا کا میلاد خود بھی مناتے رہیں گے اور اپنی نسلوں کو بھی اس کی تلقین کرتے رہیں گے یاد رہے کہ عرس مبارکہ میں میاں زید بشیر،محمد اظہار،برہان بابر،محمد قمروش سدھو، ڈاکٹر محمد سرور چشتی ، ڈاکٹر محمد انور و سینکڑوں مریدین و عقیدت مندان اور متوسلین نے انتہائی آدب و احترام اور سلسلہ چشتیہ نظامیہ کے آداب کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے شرکت کی،بعد از محفل سماع ختم خواجہ خواجگان پڑھا گیا،اور پیر طریقت رہبر شریعت پیر صوفی ڈاکٹر محمد سلیم غازی چشتی نظامی نے ملکی سلامتی و سربلندی اسلام کے لیے خصوصی دعا کی اور لنگر شریف کا بھی اہتمام کیا گیا
ٹوبہ ٹیک سنگھ (بیورو رپورٹ)
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اورسابق ایم پی اے چوہدری سعید احمد سعیدی نے کہا ہے کہ اسلام آباد کا جلسہ ایک کامیاب ترین جلسہ تھا اور جلسہ نے ثابت کر دیا ہے کہ پاکستان کے عوام عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں اور عمران خان ہی فیصلہ کن قوت ہیں ، انہوں نے ان خیالات کا اظہاراسلام آباد جلسہ سے واپسی پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے، اس موقع پرسابق ضلعی چیئرمین ایگریکلچرمیاں امتیاز احمد،سابق ناظمرانا ذوالفقار،ضلعی سینئر نائب صدر پی ٹی آئی مہر ممتاز دولتانہ،سابق ضلعی صدر انصاف یوتھ ونگ عرفان جٹ،حاجی زبیر شریف،شیخ محمد امجد ،سابق کونسلر رانا محمد نعیم،عمر خان پٹھان ، ذوالفقار گل، راناکبیر، حافظ اسامہ سرور، محمد اسامہ گوندل،جمشید گل ، سرور گل ، زاہد نمبردار آف 316 گ ب اورمحمد اعجاز بھی موجود تھے، جبکہ صدرویسٹ ریجن پنجاب رائے حسن نواز،ایم پی اے اسدزمان چیمہ،ایم پی اے لطیف نذر گجر،ایم پی اے سردار ندیم صادق ڈوگر،جنرل سیکرٹری ویسٹ ریجن پنجاب اظہر نسیم و دیگر قائدین بھی اسلام آباد جلسہ میں ان کے ہمراہ تھے،چوہدری سعید احمد سعیدی نے مزید کہا کہ جلد ہی پاکستان میں عمران خان کی قیادت میں عوام کی حقیقی حکومت قائم ہو گی اور انشااللہ پاکستان ایک بار پھر ترقی کی راہ پر گامزن ہو گا ۔