November 17, 2026

رنگپوربگھور (راجہ نورالہی عاطف سے)چوک لاری اڈہ رنگپور بگھور۔اعظم جنرل سٹور کا افتتاح۔۔۔۔ معروف

IMG-20251211-WA0263(1)

رنگپوربگھور (راجہ نورالہی عاطف سے)چوک لاری اڈہ رنگپور بگھور۔اعظم جنرل سٹور کا افتتاح۔۔۔۔ معروف سناجی شخصیت رانا محمد خلیل اور رانا محمد وکیل اینڈ سنز نے شاندار جنرل سٹور قائم کیا ہے ۔جس کے پروپرائیٹر با اخلاق نوجوان رانا شرجیل ہونگے۔
اعظم جنرل سٹور کا افتتاح خطیب مرکزی جامع مسجد علامہ صاحبزادہ عطاء المصطفی اور ریٹائر ہیڈماسٹر رانا ذوالفقار آف سرگودہا نے کیا۔صاحبزادہ عطاء المصطفی ا نے کاروبار میں برکت اور ترقی کی دعا کی۔افتتاح میں سماجی شخصیات اور دکانداروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔شرکاء کی تواضع اعلیٰ قسم کی بریانی سے کی گئی۔رانا عدنان ،رانا محمد رضوان ، رانا سیف اللہ اور رانا وکیل کے شاندار انتظامات اور دکان کے افتتاح پر رانا محمد خلیل اور دیگر کو مبارکباد دی گئ۔