November 17, 2026

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ) ایس ایس پی آفس میں عوام سے ملاقات ایس ایس پی شہید بینظیر

IMG-20251211-WA0240

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ) ایس ایس پی آفس میں عوام سے ملاقات ایس ایس پی شہید بینظیر آباد شبیر احمد سیٹھار نے آج ایس ایس پی آفس میں عوام اور درخواست گزاروں سے ملاقات کی۔ شہریوں نے اپنے مسائل، شکایات اور درخواستیں پیش کیں، جنہیں ایس ایس پی نے مکمل توجہ اور شفقت کے ساتھ سنا۔ایس ایس پی شبیر احمد سیٹھار نے موقع پر متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں تاکہ عوامی مسائل کا فوری اور مؤثر حل یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے عوام سے بھرپور رابطے اور مسائل کے شفاف حل پر زور دیا، تاکہ ضلع میں امن، خوشحالی اور عوامی اعتماد کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔