November 17, 2026

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ) ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد عبدالصمد نظامانی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ آرمڈ سروس بورڈ نواب شاہ کا سالانہ اہم اجلاس آج

IMG-20251211-WA0239

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ) ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد عبدالصمد نظامانی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ آرمڈ سروس بورڈ نواب شاہ کا سالانہ اہم اجلاس آج ڈی سی آفس کے کے دربار ہال میں منعقد ہوااجلاس میں سابقہ فوجی اہلکاروں اور شہداء کے خاندانوں کو فراہم کی جانے والی مراعات، فلاحی اسکیموں اور مختلف زیر التواء کیسز کا جائزہ لیا گیااجلاس کے دوران سابق فوجیوں کو مالی امداد، بچوں کے تعلیمی وظائف، میڈیکل سہولیات، روزگار کے مواقع اور رہائش سے متعلق موصول ہونے والی درخواستوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عبدالصمد نظامانی نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج کی خدمات ناقابل فراموش ہیں ان کی خدمات کی وجہ سے ملک کا گراف بلند ہوا ہے انہوں نے مزید کہا کہ ملک کی سرحدوں کی حفاظت کرنے والے فوجی جوان قوم کا فخر ہیں اور ان کے اہل خانہ کی خدمت ضلعی انتظامیہ کی اولین ذمہ داری ہےڈپٹی کمشنر نے متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ سابقہ فوجی جوانوں اور شہداء کے ورثاء کی فلاح و بہبود سے متعلق تمام کیسز کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹایا جائے۔انہوں نے متعلقہ افسران کو درخواستوں کے عمل کو مزید مؤثر بنانے، کاغذی کارروائی میں شفافیت یقینی بنانے اور تمام محکموں کے درمیان رابطے کو مزید بہتر کرنے کی ہدایت بھی کی۔اجلاس کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر نے بورڈ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ شہریوں اور خدمت گزار اہلکاروں کی سہولیات میں بہتری کے لیے کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔ اس موقع پر اجلاس کو آگاہی دیتے ہوئے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈسٹرکٹ آرمڈ سروس بورڈ نواب شاہ فلائٹ لیفٹیننٹ عبدالناصر (رٹائرڈ) نے بتایا کہ سندھ بھر میں 8 آرمڈ سروسز بورڈ خدمات سرانجام دے رہے ہیں انہوں نے مزید بتایا کہ نواب شاہ آرمڈ سروسز بورڈ کا قیام 1972 سے ہوا ہے یہ بورڈ شہید بینظیرآباد اور نوشہرو فیروز کے رٹائرڈ فوجیوں و شہداء کے لواحقین کو پینشن کی خدمات فراہم کررہا ہے انہوں نے مزید بتایا کہ آرمڈ سروسز بورڈ کی جانب سے رٹائرڈ فوجیوں و شہداء کے لواحقین کے بچوں کو فوجی فاؤنڈیشن سے تعلیمی وظائف کا کام کیا جارہا ہے انہوں نے بورڈ کئ سالانہ کارکردگی کے متعلق بتایا کہ رٹائرڈ فوجیوں اور شہداء کے لواحقین کی جانب سے آرمڈ، ڈرائیونگ لائسنس، مختلف تعلیمی اداروں میں بچوں کے داخلے،قرضہ، لائف سرٹیفکیٹ، پینشنرز اور ایگریکلچر ویری فکیشن فارم اور مالی امداد و جہیز فنڈ کے حوالے سے 1209 درخواستیں موصول ہوئیں تھی جن میں سے 1207 حل کی گئی ہیں انہوں نے ضلع انتظامیہ اور دیگر اداروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ رٹائرڈ فوجیوں و شہداء کی لواحقین کے پولیس تھانوں میں مسائل، سرکاری اداروں میں سابقہ فوجیوں کے لیے نوکری، شناختی کارڈ، فیملی رجسٹریشن، فوتگی، شادی سرٹیفکیٹ کا اجراء، اعزازی ویلفیئر آفیسر، بیواہ اور شہدا کی فیملی کو پولیس تھانوں میں عزت، مسئلہ افواج کے سابقہ ملازمین کو اسلحہ لائسنس کا اجراء، آنریری ویلفیئر آفیسر، بیواہ و ورثاء اور رٹائرڈ فوجیوں کو تمام دفاتر میں اچھا برتاؤ کیا جائے اجلاس میں ڈائریکٹر انفارمیشن شہید بینظیرآباد محمد موسیٰ گوندل، بیس کمانڈر نواب شاہ ادیب الحسن، ریجنل انچارج نادرا رفیق احمد بلر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال شہزاد جسکانی، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر مدثر حسین کے علاوہ دیگر متعلقہ محکموں کے افسران اور رٹائرڈ فوجیوں اور آرمڈ سروسز بورڈ کے ممبران نے شرکت کی۔