میلسی (بیو رو چیف )میلسی: پبلک ہیلتھ محکمہ کرپشن کا گڑھ، متعدد منصوبے تاحال نامکمل — کاغذوں میں مکمل ظاہر،فند ہڑپ کر لئے گئے سیوریج
میلسی (بیو رو چیف )میلسی: پبلک ہیلتھ محکمہ کرپشن کا گڑھ، متعدد منصوبے تاحال نامکمل — کاغذوں میں مکمل ظاہر،فند ہڑپ کر لئے گئے سیوریج۔ڈسپوزل اور صاف پانی کے منصوبے مکمل نہ ہو سکے۔پبلک ہیلتھ میلسی مبینہ طور پر کرپشن اور بدانتظامی کا گڑھ بن چکا ہے، جہاں کئی ترقیاتی منصوبے تاحال نامکمل پڑے ہیں، مگر سرکاری دستاویزات میں انہیں مکمل ظاہر کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق متعدد اسکیموں کے لیے منظور شدہ فنڈز خرچ تو دکھا دیے گئے ہیں لیکن زمینی حقائق اس کے برعکس ہیں۔عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ جن منصوبوں سے شہریوں کو بنیادی سہولیات ملنی تھیں، وہ ابھی تک پایہ? تکمیل تک نہیں پہنچ سکے۔ کئی جگہوں پر کھدائی کے بعد کام روک دیا گیا، جبکہ بعض منصوبے صرف کاغذی کارروائی تک محدود ہوکر رہ گئے۔شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ پبلک ہیلتھ کے افسران کے خلاف شفاف انکوائری کرائی جائے اور ان منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کرکے عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے۔