November 17, 2026

میلسی (بیو رو چیف – رواں برس منعقدہ HRCA International Sci & Eng Quiz 2025 میں دنیا بھر کے طلبا نے حصہ لیا، جس میں پری سیکشن سے لے کر سینیئر سیکشن تک 302 طلبا نے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ اس عالمی مقابلے میں آرمی پبلک سکول میلسی نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے نمایاں کامیابی حاصل کی اور ادارے و شہر کا نام روشن کیا۔کلاس VI-B کی ہونہار طالبہ عقیدت فاطمہ نے سائنس کیٹیگری میں 3 لاکھ روپے کا گرینڈ پرائز اپنے نام کیا، جبکہ پری اسکول کی کیٹیگری میں اصلحان زہرا نے 5000 روپے کا کیش ایوارڈ جیت کر اپنی قابلیت کا لوہا منوایا۔ علاوہ ازیں، اے پی ایس میلسی کے طلبا نے مجموعی طور پر 68 گولڈ میڈلز، 34 سلور میڈلز، 22 برونز میڈلز اور 28 اسپیشل گِو اوے پرائزز حاصل کیے، جو ادارے کی معیاری تدریس اور طلبا کی محنت کا بھرپور ثبوت ہیں۔اس کے علاوہ، میلسی پریس کلب کے صدر میاں طارق عزیز کے صاحبزادے کلاس ون بی کے طالب علم عبدالرحمن نے بھی شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے گولڈ میڈل حاصل کیا۔ تعلیمی حلقوں، والدین اور سماجی شخصیات نے اے پی ایس میلسی کی اس عالمی کامیابی کو ادارے کی انتھک محنت، مضبوط رہنمائی اور طلبا کی علمی لگن کا نتیجہ قرار دیا اور سربراہِ ادارہ و اساتذہ کو خصوصی مبارکباد پیش کی۔شہر بھر میں اس کامیابی پر خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے، جبکہ والدین و اساتذہ نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی طلبا اسی جذبے اور محنت سے عالمی سطح پر ملک و قوم کا نام روشن کرتے رہیں گے۔

IMG-20251211-WA0218