November 17, 2026

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ) * *ای-چالان کا باضابطہ آغازجدید ٹریفک مینجمنٹ

IMG-20251210-WA0228

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)
* *ای-چالان کا باضابطہ آغازجدید ٹریفک مینجمنٹ کی جانب اہم قدم ڈی آئی جی پولیس شھید بینظیر آباد فیصل بشیر میمن* ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس شہید بینظیرآباد رینج فیصل بشیر میمن نے کہا ہے کہ شہید بینظیرآباد ڈویژن میں (E-Ticketing System) کا باقاعدہ آغاز ھونے جارھا ھے، جس کے تحت تمام ٹریفک خلاف ورزیوں پر کمپیوٹرائزڈ ای-چالان جاری کیے جائیں گے انہوں نے مزید کہا کہ اس جدید نظام کے نفاذ کا مقصد ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنانا، سڑکوں پر نظم و ضبط بہتر بنانا، اور حادثات میں کمی لانا ہے۔ای-چالان سسٹم کے تحت ٹریفک خلاف ورزیوں کے نئے مقررہ جرمانے اور ڈبل لائسنس پوائنٹس کٹوتی سسٹم نافذ ہوجائے گاشہریوں کو بروقت آگاہی دیتے ہوئے ٹریفک پولیس ایس بی اے رینج نے تمام خلاف ورزیوں، جرمانوں اور پوائنٹس کی تفصیلات جاری کردی ہیں۔اہم ٹریفک خلاف ورزیاں اور نئےجرمانے (ای-چالان کے تحت)چند نمایاں خلاف ورزیوں کے تحت کی جائیں گی جاری اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ سیٹ بیلٹ نہ پہننا،موٹر سائیکل پر ہیلمٹ نہ پہننا،رفتار کی حد سے تجاوز کرنا،ریڈ لائٹ / سگنل توڑنا،موبائل فون استعمال کرنا گاڑی چلاتے وقت غلط سمت ڈرائیونگ، غلط پارکنگ / غیر قانونی پارکنگ،گاڑی پر غیر قانونی ٹنٹنگ / غیر قانونی ٹنٹڈ ونڈوز / ممکن یا غیر قانونی نمبر پلیٹ (جہاں قابل اطلاق ہو یا اوور لوڈنگ یا زیادہ مسافروں کے ساتھ (یا چھت پر مسافروں کو لے جاناجیسی خلاف ورزیاں (جہاں قابل اطلاق ہو) ڈی آئی جی ایس بی اے رینج فیصل بشیر میمن نے کہا ہے کہ “ای-چالان سسٹم جدید ٹریفک کنٹرول کا مؤثر ذریعہ ثابت ہوگا۔ شہریوں کو چاہیے کہ ٹریفک قوانین کی پابندی کریں تاکہ اپنی اور دوسروں کی جانوں کو محفوظ بنا سکیں۔ نئی پالیسی شفاف، خودکار اور کسی بھی دباؤ یا رعایت سے پاک ہوگی۔” انہوں نے مزید کہا کہ سسٹم کے ذریعے تمام خلاف ورزیاں کیمرہ مانیٹرنگ کے تحت ریکارڈ ہوں گی، اور ای-چالان نمبر پلیٹ کی بنیاد پر براہِ راست گاڑی کے مالک کے نام جاری کیا جائے گا ڈی آئی جی نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اوور اسپیڈنگ سے گریز کریں ٹریفک قوانین کی مکمل پابندی کریں اور ہیلمٹ اور سیٹ بیلٹ کا لازمی استعمال کریں انہوں نے پبلک سروس گاڑیوں میں زائد مسافر نہ بٹھانے پر زور دیا اور کہا ہہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی انہوں نے مزید کہا کہ ای-چالان کا نفاذ ڈویژن کے لیے ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوگا، جس سے نہ صرف ٹریفک سسٹم میں بہتری آئے گی بلکہ سڑکوں پر مجموعی طور پر امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے میں بھی مدد ملے گی۔ڈی آئ جی ایس بی اے رینج فیصل بشیر میمن کا کہنا تھا کے ایس بی اے رینج میں عوام کی سہولت معلومات اور شکایات کے لیے رینج کے تینوں اضلاع میں پولیس فیسلیٹی سینٹر شہید بینظیرآباد، پولیس لائن نوشہرو فیروز اور مددگار ون فائیو سانگھڑ میں مراکز قائم کیے جارھے ہیں۔