November 17, 2026

سکھر روز نامہ کانیات سید نصیر حسین زیدی )انسدادِ بدعنوانی کا عالمی دن—محکمہ اینٹی کرپشن سکھر کی جانب سے آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا جس میں

Screenshot_2025-12-09_153745

سکھر روز نامہ کانیات سید نصیر حسین زیدی )انسدادِ بدعنوانی کا عالمی دن—محکمہ اینٹی کرپشن سکھر کی جانب سے آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سکھر ڈویژن صوفی عبدالحفیظ چاچڑ،پی ایس صبغت اللہ شیخ،ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن اکرام مگیری انسپکیٹر، شائستہ کھوسو، تاجر رہنما جاوید میمن، سب انسپیکٹر خورشید میمن، ودیگر کی قیادت میں ریلی نکالی گئ پاکستان کے دیگر شہروں کی طرح سکھر میں بھی انسدادِ بدعنوانی کا عالمی دن منایا گیا، جہاں محکمہ اینٹی کرپشن سکھر کی جانب سے آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا۔ واک کا مقصد عوام میں کرپشن کے منفی اثرات، اس کے نقصانات اور اس کے خاتمے کے لیے درکار اجتماعی کوششوں سے متعلق شعور اجاگر کرنا تھا۔شرکاء کا کہنا تھا کہ اس دن کو منانے کا بنیادی مقصد عالمی سطح پر کرپشن کے خلاف عزم کو مضبوط بنانا اور ایسے مؤثر اقدامات کو فروغ دینا ہے جن کے ذریعے معاشرے سے بدعنوانی کا خاتمہ ممکن بنایا جا سکے شرکا کا کہنا تھا کے بدعنوانی ایک سنگین معاشرتی برائی ہے جو قومی ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ بن چکی ہے۔ ملک سے کرپشن کے مکمل خاتمے اور بلا تفریق احتساب کے بغیر کوئی بھی قوم ترقی کی منازل طے نہیں کر سکتی۔ مقررین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ادارے، حکومت اور عوام باہمی تعاون کے ساتھ کرپشن کے خلاف جدوجہد کو مزید مؤثر بنائیں گے۔اس موقع پر مختلف محکموں کے افسران تاجر سول سوسائٹی اور شہریوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی