November 17, 2026

عمرکوٹ رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف سامارو: تعلقہ اسپتال میں میڈیسن ٹینڈرز کے حوالے سے اہم اجلاس تفصیلات کے مطابق

IMG-20251210-WA0219(1)

عمرکوٹ رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف
سامارو: تعلقہ اسپتال میں میڈیسن ٹینڈرز کے حوالے سے اہم اجلاس
تفصیلات کے مطابق
سامارو تعلقہ اسپتال سامارو میں میڈیسن ٹینڈرز کے سلسلے میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت ایم ایس ڈاکٹر جیوراج چوہان نے کی۔ اجلاس میں ای ڈی ایچ او ڈاکٹر عمران آخوند، اسسٹنٹ کمشنر سامارو سنجئ ترکئی، رمیس سونی، غلام مرتضیٰ (فارماسسٹ)، پاپولیشن آفیسر سعید احمد سمیت مختلف محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں مختلف فارما کمپنیوں کے نمائندے بھی موجود تھے۔

اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر جیوراج چوہان نے آگاہی دیتے ہوئے بتایا کہ آج یہاں مختلف میڈیسن کمپنیوں کے نمائندے موجود ہیں، اور اجلاس کا مقصد یہ ہے کہ میڈیسن ٹینڈرز کے ذریعے ادویات کے ٹھیکے مکمل شفافیت کے ساتھ اور اسپتال کے بجٹ کے مطابق اعلیٰ معیار رکھنے والی کمپنیوں کو دیئے جائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسپتال انتظامیہ کی پہلی ترجیح عوام کو معیاری اور مؤثر ادویات فراہم کرنا ہے، اس لیے ٹینڈرز کا عمل پوری ایمانداری کے ساتھ مکمل کیا جائے گا۔

اجلاس پُرامن ماحول میں اختتام پذیر ہوا۔
رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف عمرکوٹ