نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)ڈی آئ جی شھید بینظیرآباد فیصل بشیر میمن کی زیرصدارت رینج آفس میں کرائم میٹنگ کا انعقادشہید بینظیر آباد رینج آفس
نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)ڈی آئ جی شھید بینظیرآباد فیصل بشیر میمن کی زیرصدارت رینج آفس میں کرائم میٹنگ کا انعقادشہید بینظیر آباد رینج آفس میں ڈی آئی جی پولیس SBA رینج فیصل بشیر میمن نے کرائم کے حوالے سے ایک خصوصی اجلاس طلب کیا اجلاس کی ابتداء تلاوت قرآن مجید سے کی گئ اجلاس میں تینوں اضلاع کے ایس ایس پیز ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی اجلاس میں پولیس کی موجودہ کارکردگی، فیلڈ افسران کی نگرانی، اور جرائم کے انسداد کے لیے سابقہ اور مستقبل کی حکمتِ عملی پر جامع غور کیا گیا۔ دوران اجلاس ایس بی اے رینج کے تینوں اضلاع میں ھونے والے کرائم کا تفصیلی جائزہ بھی پیش کیا گیااعلیٰ سطحی کرائم اجلاس میں درج ذیل اہم پہلو زیرِ بحث آئے: تھانوں کے انتظامی معاملات، اشتہاری و مفرور ملزمان گٹکا ماوا منشیات کے ڈیلرز کے خلاف کیے گئے آپریشن کی پیش رفت تفتیشی افسران کی دوران تفتیش کارکردگی موٹر سائیکل اسنیچنک اسنیپ چیکنگ، سرچ آپریشنز اور ناکہ بندیوں کو مؤثر بنانے کے اقدامات بھی زیر غور آۓ اجلاس کے دوران ڈی آئی جی ایس بی ای رینج فیصل بشیر میمن نے کہا ہے تفتیشی افسران جدید ٹیکنالوج کی مدد سے کیس کو شفاف اور منطقی انجام تک پہنچائیں تاکے سائلین کو بروقت انصاف میسر آسکے شھروں کے داخلی اور خارجی مقامات پر ناکہ پندی مزید سخت کی جاے اسنیپ چیکنگ کو سخت اور موثر بنایا جاۓ مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھی جاے ھوٹلوں اور بس اسٹاپس ریلوے اسٹیشنز کی نگرانی کو یقینی بنایا جاۓ شہریوں خصوصاً موٹر سائیکل سواروں کے جان و مال کے تحفظ کو اولین ترجیح دی جا ۓ، اور پولیس رینج میں جرائم کے مکمل خاتمے کے لیے مربوط اور جامع حکمتِ عملی ترتیب دے اشتھاری اور مفرور ملزمان منشیات ماوا گٹکہ کی خریدوفروخت میں ملوث افراد کی گرفتاریوں کو یقینی بنایا جاۓ ڈی آئ جی شھید بینظیرآباد فیصل بشیر میمن کا مزید کہنا تھا کے ایس ایچ اوز عوام کے ساتھ اپنے رویۓ کو مزید بہتر بنائیں تاکہ عوام احساس تحفظ قائم ھو انہوں نے واضح کیا کہ غفلت یا لاپرواہی برتنے والے افسران کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔