نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)تھانہ اے سیکشن کی حدود میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا
نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)تھانہ اے سیکشن کی حدود میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں لیڈی پولیس اہلکار کو نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے زخمی کردیا، جبکہ ملزمان موقعے سے فرار ہوگئے۔ یہ واقعہ پولیس فورس پر حملے کے مترادف ہے اور کسی صورت قابلِ برداشت نہیں۔ایس ایس پی شہید بینظیر آباد شبیر احمد سیٹھار نے سخت نوٹس لیتے ہوئے فوری کارروائی کی ہدایات کی۔ پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے 5 افراد کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا ہے مزید تفتیش جاری ہے۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق چاہے فریقین کے درمیان معاشرتی یا باہمی دشمنی موجود ہو، لیکن باوردی لیڈی پولیس اہلکار پر حملہ دہشت گردی کے زمرے میں آتا ہے اور ملوث عناصر کے خلاف اسی نوعیت کے مقدمات کے تحت سخت کارروائی کی جائے گی۔ ایس ایس پی نے واضح کیا کہ ملزمان کو اسی حساب سے قانون کے شکنجے میں لایا جائے گا۔ایس ایس پی شہید بینظیر آباد نے زخمی اہلکار کی عیادت کی، ڈاکٹروں سے علاج کی تفصیلات حاصل کیں اور بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات دیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکار پر حملہ ناقابلِ برداشت ہے اور ملوث عناصر کو جلد انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔