ہارون آباد()ایف ایف سی کی زیادہ افادیت والی کھادیں پیداوار بڑھانے ،کاشتکار کیلئے بچت کے ساتھ ساتھ ماحول دوست بھی ہیں۔ محمد طاہر نعیم
ہارون آباد()ایف ایف سی کی زیادہ افادیت والی کھادیں پیداوار بڑھانے ،کاشتکار کیلئے بچت کے ساتھ ساتھ ماحول دوست بھی ہیں۔ محمد طاہر نعیم
فوجی فرٹیلائزر کمپنی کے زیر اہتمام ضلع ضلع بہاولنگر کے کاشتکاروں کے لیے گندم کی منافع بخش کاشت کے موضوع پر ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد گندم کی جدید پیداواری ٹیکنالوجی اور کھادوں کے متوازن استعمال بالخصوص ایف ایف سی کی جدید اور زیادہ افادیت والی کھادوں کے فوائد و استعمال سے فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ سے متعلق کاشتکاروں کو سفارشات دینا تھا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایف ایف سی سیلز ریجن بہاولپور کے ہیڈ محمد ارمان سرورنے کاشتکاروں کو ایف ایف سی کے شعبہ سے منسلک تمام خدمات کا ذکر کیا اور کہا کہ گندم کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کسان کی خوشحالی اور ملکی ترقی کیلئے ناگزیر ہے۔ ایف ایف سی فارم ایڈوائزری ہیڈ، محمد طاہر نعیم نے کاشتکاروں کوگندم میں کھادوں کے متناسب اور متوازن استعمال کی اہمیت اور زیادہ افادیت والی کھادوں کی عام کھادوں کی نسبت افادیت اوراستعمال سے تفصیلی آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ موسمی تغیرات کے منفی اثرات سے گندم کی بہتر پیداوار اور ماحول کو محفوظ رکھنے کیلئے جدید کھادوں کا استعمال نہایت ضروری ہے۔ جبکہ ایف ایف سی زرعی آفیسر عمیر اسلام نے کاشتکاروں کو گندم کی جدید پیداواری ٹیکنالوجی سے روشناس کروایا۔ پروگرام کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایگری کلچر ایکسٹینشن، محمد آصف چھینہ نے کاشتکاروں کو گندم کے متعلق حکومتی اور محکمانہ اقدام سے متعلق آگاہ کیا،پروگرام کے اختتام میں ایف ایف سی سیلز آفیسر، عمران غفور نے حاظرین کو شکریہ کے کلمات ادا کیے،سیمینار میں علاقہ کے کاشتکاروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔