November 17, 2026

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)افرادِ باہم معذوری کو صرف امداد کے مستحق افراد نہیں بلکہ شراکت دار

IMG-20251208-WA0215

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)افرادِ باہم معذوری کو صرف امداد کے مستحق افراد نہیں بلکہ شراکت دار اور آفات کے دوران فرنٹ لائن ریسپانڈر سمجھا جانا چاہیے، عابد لاشاری نیشنل ڈس ایبلٹی اینڈ ڈوالپمنٹ فورم (این ڈی ایف) پاکستان کی نمائندگی عابد لاشاری نے بئنکاک، تھائی لینڈ میں منعقد ہونے والے ریجنل ہیومینیٹیرین پارٹنرشپ ویک (RHPW) 2025 میں کی۔ اپنے خطاب کے دوران عابد لاشاری نے ایک مضبوط اور مؤثر پیغام دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ انسانی ہمدردی کے اقدامات میں معذوری کی شمولیت کے حوالے سے سوچ میں بنیادی تبدیلی کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ افرادِ باہم معذوری کو صرف امداد کے مستحق افراد نہیں بلکہ آفات کے دوران شراکت دار اور فرنٹ لائن ریسپانڈر تسلیم کیا جانا چاہیے۔ شمولیت ہمارا منشور ہے۔” مذکورہ کانفرنس RHPW 2925 ایک اہم سنگ میل ثابت ہوا، جہاں پاکستان اور فلپائن سے تعلق رکھنے والی افرادِ باہم معذوری کی دو تنظیموں (OPDs) نے اپنے ممالک کی نمائندگی کی۔ اس نمائندگی نے ایشیا بھر میں انسانی ہمدردی کی تیاری، ردِعمل اور بحالی کے عمل میں معذوری کی شمولیت کو مرکزی حیثیت دینے کے بڑھتے ہوئے عزم کو ظاہر کیا۔
این ڈی ایف پاکستان نے انسانی ہمدردی کی سرگرمیوں میں افرادِ باہم معذوری کی بامعنی شمولیت کے فروغ کے عزم کا ایک بار پھر اعادہ کیا۔ ادارہ مسلسل محروم طبقات کی آواز بلند کرنے، علاقائی و عالمی سطح پر مؤثر نمائندگی کو مضبوط بنانے اور مقامی، قومی اور علاقائی سطح پر معذوری پر مبنی جامع آفات کے خطرات میں کمی (DRR) کے لیے جدوجہد کر رہا ہے۔