میلسی (بیو رو چیف ) میلسی پریس کلب پیر عبدالرزاق قریشی گروپ کا سال 2025 کا آخری اجلاس
میلسی (بیو رو چیف ) میلسی پریس کلب پیر عبدالرزاق قریشی گروپ کا سال 2025 کا آخری اجلاس منعقد ہوا جس میں تمام عہدیداران اور ممبران نے بھرپور شرکت کی۔ اجلاس کی صدارت صدر پریس کلب میاں طارق عزیز نے کی، جبکہ جنرل سیکرٹری محمد یوسف چوہان، چیئرمین مجلس عاملہ ملک عبدالجبار ملتانی، چوہدری غیور اسلم مجیب۔پیر عطاء اللہ نقشبندی۔شیخ مسعود ظہیر، قاری نذیر احمد الہ آبادی، مہر محمد امین ممتاز، سونی، افضل شاہین سمیت دیگر شرکاء نے بھی خطاب کیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے پریس کلب کی سالانہ کارکردگی، صحافتی امور کی بہتری اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی گفتگو کی۔ شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ صحافت ایک ذمہ داری ہے اور پریس کلب کے پلیٹ فارم سے مثبت، غیر جانبدار اور عوامی مفاد پر مبنی صحافت کو مزید فروغ دیا جائے گا۔اجلاس کے دوران میلسی پریس کلب کے سرپرستِ اعلیٰ پیر عبدالرزاق قریشی کی جلد صحتیابی کیلئے خصوصی دعا کی گئی، جبکہ ملک و قوم کی سلامتی، استحکام اور ترقی کے لیے بھی اجتماعی دعا کروائی گئی۔شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پریس کلب آئندہ بھی صحافی برادری کے اتحاد، پیشہ ورانہ تربیت اور صحافتی اقدار کے فروغ میں اپنا فعال کردار جاری رکھے گا۔