میلسی (بیو رو چیف )میلسی میں سیکرٹری مارکیٹ کی سرکاری نیلامی ریٹ لسٹ محض کاغذی کارروائی بن گئی۔میلسی کی سبزی و فروٹ منڈی میں سرکاری
میلسی (بیو رو چیف )میلسی میں سیکرٹری مارکیٹ کی سرکاری نیلامی ریٹ لسٹ محض کاغذی کارروائی بن گئی۔میلسی کی سبزی و فروٹ منڈی میں سرکاری ریٹ لسٹ کی کھلم کھلا خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ سیکرٹری مارکیٹ کی جانب سے جاری کی جانے والی نیلامی ریٹ لسٹ صرف دکھاوے تک محدود ہو کر رہ گئی ہے، جبکہ عملی طور پر بغیر بولی کے سبزیاں اور پھل منڈی میں فروخت کیے جا رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق منڈی میں بولی کے مقررہ نظام کو مکمل طور پر نظرانداز کیا جا رہا ہے، جس کے باعث آڑھتی اور دکاندار من مانے ریٹس پر پھل و سبزیاں بیچنے میں مصروف ہیں۔ بازار میں سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں سرکاری نرخ سے کہیں زیادہ وصول کی جا رہی ہیں، جس سے عام شہری شدید پریشان ہیں۔عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ پرائس کنٹرول کمیٹی اور متعلقہ افسران اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے میں مکمل طور پر ناکام نظر آتے ہیں۔ شکایات کے باوجود کسی قسم کی کارروائی عمل میں نہیں لائی جا رہی، گویا پرائس کنٹرول کے افسران“لسی پی کر سو گئے”ہوں۔شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ منڈی میں بولی کے نظام کو بحال کیا جائے، سرکاری ریٹ لسٹ پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے تاکہ عام آدمی کو ریلیف مل سکے۔