خبر شامل کرتے ہیں میلسی سے دعا ان لائن نیوز ٹی وی بیرو چیف محمد عامر حسین قریشی سے میلسی میں
خبر شامل کرتے ہیں میلسی سے دعا ان لائن نیوز ٹی وی بیرو چیف محمد عامر حسین قریشی سے میلسی میں ایل پی جی گیس کی من مانیاں قیمتیں، غیرقانونی ری فلنگ کا دھڑلے سے سلسلہ جاری۔میلسی شہر میں ایل پی جی گیس کی سرکاری نرخوں کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی جا رہی ہے، گیس دکاندار صارفین سے من مانیاں قیمتیں وصول کر رہے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے اس دور میں گیس کی زائد قیمتوں نے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔تشویشناک امر یہ ہے کہ شہر اور گرد و نواح میں جگہ جگہ غیرقانونی گیس ری فلنگ کا سلسلہ بھی زور پکڑتا جا رہا ہے۔ تنگ بازاروں اور رہائشی علاقوں میں کھلے عام گیس سلنڈر ری فل کیے جا رہے ہیں، جو کسی بھی وقت کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتے ہیں۔شہریوں نے خدشے کا اظہار کیا ہے کہ حفاظتی اقدامات کے بغیر یہ غیرقانونی ری فلنگ انسانی جانوں کے لیے شدید خطرہ بن چکی ہے، مگر افسوسناک طور پر سول ڈیفنس اور متعلقہ ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔عوامی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ اور اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ایل پی جی کی قیمتوں میں ناجائز اضافے اور غیرقانونی ری فلنگ کا فوری نوٹس لیا جائے، ذمہ دار افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور ممکنہ بڑے حادثے سے قبل شہریوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔