سکھر بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی۔کمیرہ میں شخ عدنان *کمشنر سکھر ڈویژن عابد سلیم قریشی کی سول اسپتال سکھر آمد*
سکھر بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی۔کمیرہ میں شخ عدنان
*کمشنر سکھر ڈویژن عابد سلیم قریشی کی سول اسپتال سکھر آمد*
*کمشنر سکھر عابد سلیم قریشی کی سول اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر احمد مجتبیٰ سے اسپتال کے امور کے متعلق ملاقات*
سکھر(رپورٹ شیخ عدنان ) کمشنر سکھر ڈویژن عابد سلیم قریشی کی سول اسپتال سکھر آمد، میڈیکل سپرنٹینڈنٹ ڈاکٹر احمد مجتبیٰ میمن سے اسپتال کے امور کے متعلق ملاقات، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرـ ٹو سکھر بشریٰ منصور اور دیگر متعلقہ افسران موجود، تفصیل کے مطابق کمشنر سکھر ڈویژن عابد سلیم قریشی نے سول اسپتال سکھر کے حال ہی میں چارج لینے والے میڈیکل سپرنٹینڈنٹ ڈاکٹر احمد مجتبیٰ میمن سے ان کے آفس آ کر لگاتار دوسری ملاقات کی اور اسپتال اور مریضوں کے علاج معالجے کی بہتری کے امور پر ان سے معلومات لی۔
اس موقع پر کمشنر سکھر نے کہا کہ حکومت سندھ علاج معالجے کی سہولیات کو نہایت سنجیدگی سے لے رہی ہے، چیف سیکرٹری سندھ کی خصوصی ہدایات ہیں کہ سول اسپتال کے معاملات کو بہتر سے بہتر کرنے میں کوئی کسر باقی نہ اٹھا رکھی جائے، ضلع انتظامیہ اور اسپتال انتظامیہ کو اسپتال کی بہتری اور مریضوں کی سہولیات کے لیے بے لوث ہو کر مل کر کام کرنا ہوگا۔
کمشنر سکھر نے ہدایت کی کہ اسپتال انتظامیہ اسپتال کے امور کے متعلق ان کی جانب سے نامزد کردہ فوکل پرسن ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو بشریٰ منصور سے لگاتار رابطے میں رہیں اور انہیں مسائل سے بروقت آگاہ کرتے رہیں۔ انہوں نے کہا کہ خامیوں کو دور کرتے ہوئے چیزوں کو بتدریج بہتری کی طرف لے کر چلنا ہے، اس عمل میں کچھ وقت ضرور لگ سکتا ہے، لیکن ہم اسپتال میں بہتری لانے کے لیے نہایت پر امید ہیں۔
اس موقع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹٹ ڈاکٹر احمد مجتبیٰ نے اسپتال کی بہتری کے لیے سونپی گئی ذمہ داری کو چیلنج سمجھ کر نبھانے کی یقین دھانی کرائی اور بعض مسائل پر ان کی توجہ بھی مبذول کرائی، کمشنر سکھر نے شعبہء چشم و آرتھوپیڈک میں جدید مشینری کی فراہمی، ریڈیالوجی مشینری کی مرمت، سول اسپتال کی حدود سے تجاوزات کے خاتمے، اسپتال کے لیے سیپکو سے ایکسپریس فیڈر کے حصول سمیت تمام مسائل کے جلد حل کے لیے فوری اقدامات لینے کی یقین دھانی کرا دی۔
اس موقع پر پرنسپل غلام محمد مہر میڈیکل کالج سکھر ڈاکٹر محمد صالح چنہ، اسسٹنٹ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سول اسپتال ڈاکٹر زاہد ملک، ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈولپمنٹ سول اسپتال سکھر رضا حسین اور دیگر بھی موجود تھے۔#
(شیخ عدنان)