خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر نے اراضی ریکارڈ سنٹر قائد آباد کا بھی دورہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر خوشاب
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر نے اراضی ریکارڈ سنٹر قائد آباد کا بھی دورہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر خوشاب نے اراضی سنٹر قائدآباد میں آنے والے سائلین کو فراہم کی جانے والی سہولیات ،ٹوکن سیکشن،فرد،انتقال رجسٹری،ہبہ اور ریونیو بنک کا معائنہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر خوشاب جہانزیب حُسین لابر نے اراضی ریکارڈ سنٹر کے افسران کو ہدایت کی کہ آنے والے سائلین کو کسی قسم کی مشکلات اور دشواری پیش نہیں آنی چاہیے ریونیو کے متعلق کام میں میرٹ اور شفافیت کو مدنظر رکھا جائے۔ ڈپٹی کمشنر خوشاب نے اراضی ریکارڈ سنٹر میں صفائی کے نظام میں بہتری لانے اور لان اور دیگر ایریاز میں پلانٹیشن کرنے کے احکامات جاری کئے ۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر قائدآباد حسیب الرحمان اور اراضی ریکارڈ سنٹر کے افسران موجود تھے ۔ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر نے اسسٹنٹ کمشنر آفس قائدآباد کا بھی وزٹ کیا۔