بہاولنگر (بیورو رپورٹ ) سپورٹس کمپلیکس ڈسٹرکٹ بہاولنگر میں تین بڑی گیمز کا انعقاد کیا گیا جس میں ساؤتھ پنجاب ٹیک بال چیمپین شپ، ڈسٹرکٹ انٹر کلب ٹیبل ٹینس چیمپین شپ اور ومنز رگبی کا انعقاد کیا گیا جس کے معزز مہمان خصوصی پی ٹی أئی کی سینئر رہنما شاہد
بہاولنگر (بیورو رپورٹ ) سپورٹس کمپلیکس ڈسٹرکٹ بہاولنگر میں تین بڑی گیمز کا انعقاد کیا گیا جس میں ساؤتھ پنجاب ٹیک بال چیمپین شپ، ڈسٹرکٹ انٹر کلب ٹیبل ٹینس چیمپین شپ اور ومنز رگبی کا انعقاد کیا گیا جس کے معزز مہمان خصوصی پی ٹی أئی کی سینئر رہنما شاہد امین عاکوکا کے چھوٹے بھائی چیئرمین پی ایس ایم چینل جناب میاں حامد فاروق وٹو صاحب تھے۔ ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب میں محترم جناب حامد فاروق وٹو صاحب نے ٹورنمنٹ کی ایسی ڈیویلپمنٹ پر ایونٹ ڈائریکٹر عاقب خورشید کی کاوشوں کو سراہا اور مختلف شہروں سے آنے والے مہمانوں کو سپورٹس کی اہمیت سے اگاہ کیا۔ اس موقع پر عاقب خورشید وائس پریزیڈنٹ پاکستان ٹیپل فیڈریشن اور جنرل سیکرٹری پنجاب ٹیک بال ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ ہم سپورٹس کی ڈویلپمنٹ پر کام کرتے ارہے ہیں اور انشاءاللہ وہ دن دور نہیں جب ٹیک بال میں ہمارے پلیئرز ورلڈ میں پاکستان کے لیے میڈل لے کر ائیں گے اور مزید بتایا کہ الحمدللہ ابھی ہم ورلڈ رینکنگ میں 91 نمبر پر ہیں۔ ہم مزید ٹیک بال کی ڈویلپمنٹ پر کام کرتے رہیں گے اور اختتام پر عاقب خورشید نے ڈسٹرکٹ سپورٹس افیسر بہاول نگر ندیم قیصراور تحصیل سپورٹس افیسر بہاولنگر محترمہ عظمہ عمران کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ٹورنامنٹ پر سٹیڈیم میں سہولیات فراہم کی۔ لاسٹ میں ٹورنمنٹ ڈائریکٹر عاقب خورشید نے انے والے تمام معزز مہمانوں کا تہ دل سے شکریہ ادا کیا