October 28, 2026

میلسی(بیو رو چیف محکمہ جنگلات کے فاریسٹ گارڈ اور بلاک آفیسر کی مبینہ ملی بھگت سے نہر کے کنارے محکمہ جنگلات کے لاکھوں مالیتی درختوں کا صفایا سیکرٹری جنگلات سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ ۔تفصیل کے مطابق ماڑی بیٹ پر تعینات فاریسٹ گارڈ راو ندیم اور بلاک آفیسر ممتاز کی مبینہ ملی بھگت نے نہر کنارے سے

20240905_150006

میلسی(بیو رو چیف محکمہ جنگلات کے فاریسٹ گارڈ اور بلاک آفیسر کی مبینہ ملی بھگت سے نہر کے کنارے محکمہ جنگلات کے لاکھوں مالیتی درختوں کا صفایا سیکرٹری جنگلات سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ ۔تفصیل کے مطابق ماڑی بیٹ پر تعینات فاریسٹ گارڈ راو ندیم اور بلاک آفیسر ممتاز کی مبینہ ملی بھگت نے نہر کنارے سے محکمہ جنگلات کے درختوں کا صفایا کر دیا ذخیرے میں لگنے والے نئے درخت بھی ٹمبر مافیا کے ہاتھوں قتل عام کا شکار ہو گئے ڈی ایف او ساہیوال کی جانب سے چیکنگ پر آنے والی ٹیم بھی مال پانی لیکر خاموش ہو گئی فاریسٹ گارڈ راو ندیم نے لاکھوں روپے کا نقصان کر دیا واضح رہے صحافیوں کے سروے کے دوران اہل علاقہ نے صحافیوں کی ٹیم کو بتایا کہ فاریسٹ گارڈ نے ہر علاقے میں اپنے ٹمبر مافیا اور آر مالکان سے یارانے بنا رکھے ہیں جو فرضی سپرداری کے نام پر ذخیرہ سے آئے روز کیکر اور شیشم کے قیمتی درختوں کو نگل رہے ہیں اگر ایسے ہی چلتا رہا تو کچھ عرصے بعد جنگلات کا نام ونشان نہیں رہے گا انہوں نے مزید بتایا کہ اگر کسی جگہ سے درختوں کی کٹائی بارے فاریسٹ گارڈ راو ندیم اور بلاک آفیسر ممتاز کو آگاہ کرتے ہیں تو وہ الٹا شکایات کنندہ کو ڈرا دھمکا کر بیٹھا دیتے ہیں اور بعض اوقات تو ان موصوف کا نمبر ہی نہیں ملتا ہمارا سیکرٹری جنگلات لاہور،کنزرویٹر ملتان سے مطالبہ ہے مزکورہ بالا فاریسٹ گارڈ اور بلاک آفیسر کی بیٹ کی رجسٹرڈ کے مطابق چیکنگ کروائی جائے اور محکمہ جنگلات کو کروڑوں کا نقصان پہنچانے پر ان کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ محکمہ جنگلات کو مزید نقصان ہونے سے بچایا جا سکے