October 28, 2026

سکھر (بیورورپورٹ۔ سید نصیر حسین زیدی) ڈپٹی کمشنر سکھر نادر شہزاد خان نے تشدد کے روکتھام کی قومی پالیسی- 2024 (نیشنل پریوینشن آف

IMG-20251206-WA0122

سکھر (بیورورپورٹ۔ سید نصیر حسین زیدی) ڈپٹی کمشنر سکھر نادر شہزاد خان نے تشدد کے روکتھام کی قومی پالیسی- 2024 (نیشنل پریوینشن آف وائیولنٹ ایکسٹریمزم پالیسی 2024) کے سلسلے میں اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ اپنے آفس کے کانفرنس ہال میں ایک اجلاس منعقد کیا۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر سکھر سٹی سارہ فراز کے علاوہ چائلڈ پروٹیکشن، تعلیمی اداروں، پولیس، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران اور نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس کو خطاب میں ڈپٹی کمشنر سکھر نادر شہزاد خان نے بتایا کہ اس پالیسی کا مقصد معاشرے میں بالخصوص بچوں اور خواتین کے خلاف انتہا پسندی کے خطرات کا تدارک اور روکتھام کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے میں تشدد کی انتہا پسندی کو ہوا دینے والے نظریات کی حوصلہ شکنی کرنے اور سماج بالخصوص تعلیمی اداروں میں طلبائ کو پالیسی کے مقاصد اور تشدد کی ذہنی و جسمانی صحت کے متعلق تباہ کاریوں کے خلاف آگہی سیشنز کا انعقاد کرنا پالیسی کا مقصد ہے، انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کی جانب سے اس سلسلے میں پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے علاوہ سوشل میڈیا اور سکھر شہر میں راستوں کے ہمراہ میونسپل کارپوریشن کی ایل ای ڈیز کے ذریعے بھی (اسکرینوں) عوامی آگہی کے لیے اقدامات لیے جا رہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر سکھر نادر شہزاد خان نے کہا کہ کسی بھی مہذب معاشرے میں انتہا پسندی کی کسی بھی شکل کو برداشت نہیں کیا جاتا، انہوں نے کہا کہ عدم تشدد کے سلسلے میں آگہی اور تحفظ کی فراہمی کے لیے انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے علاوہ معاشرے کے ہر ذی شعور پر بھی اخلاقی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنا مثبت کردار ادا کریں، انہوں نے مزید کہا کہ پالیسی کے نفاذ کے لیے انتظامیہ، محکمہ تعلیم, پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ایک مربوط حکمت عملی کے تحت مل کر کام کرنا ہے۔