نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ) انجمن خانزادہ برانچ نوشہروفیروز کی مجلس عاملہ کا پہلا اجلاس۔شکیل پروفیسر کبیر احمد خانزادہ کو متفقہ طور
نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ) انجمن خانزادہ برانچ نوشہروفیروز کی مجلس عاملہ کا پہلا اجلاس۔شکیل پروفیسر کبیر احمد خانزادہ کو متفقہ طور پر نائب صدر منتخب. انجمن خانزادہ راجپوت پاکستان رجسٹرڈ نمبر 1611 برانچ نوشہروفیروز کی مجلس عاملہ کا پہلا اجلاس نمبردار لیاقت خان خانزادہ کی صدارت میں خانزادہ جماعت خانہ نوشہروفیروز میں منعقد ہوا اجلاس کا آگاز تلاوت کلام پاک سے محمد اکرم خانزادہ نے کیا اس کے بعد جنرل سیکریٹری نے سابقہ کاروائی اجلاس مورخہ 30/11/2025 پڑھ کر سنائی اور اس پر تمام آراکینِ مجلس عاملہ کے دستخط کرائے اس موقعے پر جنرل سیکریٹری علی رضا خانزادہ نے سب سے پہلے تمام آراکینِ مجلس عاملہ کا شکریہ ادا کیا انہوں نے کہا آج کے اجلاس میں تمام آراکینِ کی فل حاضری دیکھ کر بہت خوشی ہوئی اگر آپ کا تعاون ایسا ہی رہا تو انشاءﷲ وہ دن دور نہیں جو کامیابی ہمارے قدم چومے گی اس موقعے پر جنرل سیکریٹری نے وہ لیٹر ہاؤس میں پڑھ کر سنائے جو محمد اسلم اسحاق خانزادہ نے چیرمین الیکشن کمیٹی نوید مراد خانزادہ آف سکرنڈ کو بھجوائے تھے انہوں نے کہا دوسری مرتبہ پھر اسلم خانزادہ پہلے بھجی ہوئی درخواست پر الیکشن کمیٹی کے رکن عبدالحفیظ خانزادہ سے بھی رسیوڈ کرکے دستخط کرائے جس پر انہوں نے لکھا تھا کہ میری طبیعت ناساز ہے اور والدہ کی وفات کے بعد ذہنی طور پر سیٹ نہیں ہوں اس لیے میری جگہ پر کوئی بھی دوسرا اس عہدے پر لے لیا جائے اس پر چیرمین الیکشن کمیٹی نے یہ لکھ کر ایک لیٹر کے ذریعے محمد اسلم صاحب کو واپس کردی کہ میرا کام صرف الیکشن کرانا تھا جو مینے کرادیئے اس کے بعد کوئی بھی مثلا ہوگا تو وہاں کی نو منتخب باڈی کو اختیار ہوگا کہ وہ اجلاس میں اس کی منظوری لے کر کیسی دوسرے کو رکھ سکتی ہے ایڈووکیٹ علی رضا خانزادہ نے کہا کہ اب اللّه کا شکر ہے کہ آج کا کورم مکمل ہے تمام آراکینِ مجلس عاملہ اجلاس میں موجود ہیں اب آپ مشورہ دیں اور متفقہ طور پر کیسی کا نام تجویز کرلیں تاکہ اس کو منتخب کرلیا جائے اس پر حاضرینِ مجلس نے کہا کہ ہم سے زیادہ آپ بہتر سمجھتے ہیں وہ آپ انجمن کے آئین کے تحت کرلیں اس پر جنرل سیکریٹری نے کہا کہ آئین میں یہ موجود ہے اگر صدر اجلاس میں نہ آسکے تو نائب صدر اجلاس کی صدارت کرسکتا ہے تو آج کے اجلاس کی صدارت کے فرائض لیاقت خان خانزادہ کو کرنے ہوں گے باقی آراکینِ مجلس عاملہ فیصلہ کریں کہ اس کی جگہ پر کس کو رکھا جائے اس پر عبدالحفیظ خانزادہ نے کہا کہ یہ میرا ذاتی مشورہ ہے کہ نمبردار لیاقت خانزادہ کو اسلم کی جگہ نیا صدر منتخب کرلیا جائے اور اس کی خالی جگہ پر ماسٹر شکیل پروفیسر کبیر خانزادہ کو منتخب کرلیا جائے اس پر علی رضا جنرل سیکریٹری نے کہا کہ آپ کی اس تجویز کو ہاؤس میں پیش کرتے ہیں اور فرداً فرداً سب کی رائے لیتے ہیں اس پر محمد اکرم خانزادہ شکور ڈاکٹر انور خانزادہ نے کہا کہ ہم عبدالحفیظ خانزادہ کی اس رائے کو لبیک کہتے ہیں اس کے بعد لیاقت خان خانزادہ نے کہا کہ ہم عبدالحفیظ خانزادہ اور دیگر کی جانب سے دی گئی رائے کا احترام کرتے ہیں اور ان کو میری جگہ پر رکھ لیا جائے تو بہتر ہوگا ویسے بھی شکیل خانزادہ پچھلے کئی سالوں سے انجمن خانزادہ برانچ نوشہروفیروز میں جنرل سیکریٹری کی حثیت سے خدمات انجام دیتے رہے ہیں اس کے بعد ہاؤس میں موجود تمام آراکینِ مجلس عاملہ نے ماسٹر شکیل کی مکمل ہمایت کردی اس طرح متفقہ طور پر شکیل احمد خانزادہ کو برانچ کا نائب صدر منتخب کرلیا گیا اس کے بعد آخر میں صدر مجلس لیاقت خان خانزادہ نے سب سے پہلے تمام مجلس عاملہ کے آراکینِ کا شکریہ ادا کیا اور انھے بنامقابلہ الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد دی انہوں نے کہا موجودہ باڈی ایسی وجود میں آئی ہے جو انشاءﷲ انجمن خانزادہ کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے گی اور خانزادہ برادری کے لوگوں سے مکمل تعاون کرکے خدمت کرے گی انہوں نے کہا سب سے پہلے اللہ تعالیٰ کی کرم نوازی ہے اور اس کے بعد ہمارے اُستاد محترم 90 سالہ بزرگ خانزادہ ایم عثمان کی ذاتی کوشش اور دن رات کی محنت کا نتیجہ ہے جو آج مختلف شہروں کے بلامقابلہ انتخابات مکمل ہوگئے اور ہمارے شہر نوشہروفیروز میں بھی بلامقابلہ ایک باڈی وجود میں آئی میں یہاں پر یہ بھی کہوں گا کہ آج کا جو اجلاس مکمل کورم کے ساتھ کامیابی سے ہم کنار ہوا ہے وہ ایڈووکیٹ علی رضا خانزادہ کی کوششوں کا نتیجہ ہے ہمیں معلوم ہے کہ علی رضا ایک نامور ایڈووکیٹ ہے اور ان کی بہت مصروفیت ہے لیکن اس کے باوجود بھی علی رضا صاحب جو انجمن خانزادہ برانچ نوشہروفیروز کو اپنا قیمتی وقت دے رہے ہیں یہ ان کی بڑی عنایت جس انداز سے انہوں نے جو آج کی کاروائی چلائی اس سے پہلے کبھی نہیں ہوئی ہم ان کے نہایت شکر گزار ہیں اور ہمیں امید ہے کہ علی رضا آئندہ بھی انجمن کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے اس موقعے پر دوسروں کے علاوہ ماسٹر شکیل پروفیسر کبیر احمد خانزادہ ، عبداحفیظ خانزادہ ، حامد مقصود خانزادہ ، شکور ڈاکٹر انور خانزادہ ، شاہد عرف سدو خانزادہ ہوٹل والا ، عرفان اورذردار خان خانزادہ اور بھی اجلاس میں شریک تھے