October 28, 2026

خوشاب ( راجہ نورالہی عاطف سے )وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے کسان دوست ویژن کے تحت خوشاب میں بھی کسان کارڈ کے اجرا ء کا آغاز کر دیا گیا۔ڈپٹی کمشنر سروش فاطمہ شیرازی نے کسان کارڈ کے اجرا ء کا جائزہ لیا اور کاشتکاروں میں کسان کارڈ تقسیم کر کے پروگرام کا آغاز کیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع عبدالماجد خان بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا

IMG-20240909-WA0168

خوشاب ( راجہ نورالہی عاطف سے )وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے کسان دوست ویژن کے تحت خوشاب میں بھی کسان کارڈ کے اجرا ء کا آغاز کر دیا گیا۔ڈپٹی کمشنر سروش فاطمہ شیرازی نے کسان کارڈ کے اجرا ء کا جائزہ لیا اور کاشتکاروں میں کسان کارڈ تقسیم کر کے پروگرام کا آغاز کیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع عبدالماجد خان بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب محکمہ زراعت کی جانب سے شروع کیے جانے والے کسان کارڈ سے جہاں زمینداروں، کاشتکاروں کو فائدہ ہوگا تو وہی شعبہ زراعت ترقی کرے گا اور ملک میں ایک زرعی انقلاب آئیگا۔ ان کا کہنا تھا کہ میرٹ کے مطابق حقدار کسانوں کو کارڈ جاری کیے جا رہے ہیں اور ان کے اجراء میں میرٹ اور شفافیت کو خاص طور پر ملحوظ خاطر رکھا گیا ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت عبدالماجدخان ںے بتایا کہ ضلع میں ٹوٹل 665 کارڈ وصول ہو چکے ہیں اور ان کی تقسیم شفاف انداز میں جاری ہے۔