خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) تحصیل نورپورتھل کی ایک اور ہونہار طالبہ کا اعزاز ، فریال طارق نے ایف ایس سی پری میڈیکل گروپ میں 1104 نمبر لے کر امتیازی نمبروں سے کامیابی حاصل کر لی ، عوامی، سماجی اور تعلیمی حلقوں کی طرف سے ہونہار طالبہ کو مبارکباد اور نیک
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) تحصیل نورپورتھل کی ایک اور ہونہار طالبہ کا اعزاز ، فریال طارق نے ایف ایس سی پری میڈیکل گروپ میں 1104 نمبر لے کر امتیازی نمبروں سے کامیابی حاصل کر لی ، عوامی، سماجی اور تعلیمی حلقوں کی طرف سے ہونہار طالبہ کو مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار ۔ ہونہا طالبہ فریال طارق سپیریئر کالج سلا نوالی کی سٹوڈنٹ ہیں ۔ وہ تحصیل نورپورتھل کے گاؤں عینوں کی معروف سماجی شخصیت ملک طارق نوشیر جوئیہ کی صاحبزادی ہیں ۔ ہونہار طالبہ فریال طارق نے اپنی شاندار کامیابی کو اللہ تبارک و تعالی ا کا خصوصی فضل و کرم ،اپنے والدین کی دعاؤں اور اساتذہ کرام کی محنت کا مرہون منت قرار دیا ہے ۔