سکھر (بیورورپورٹ۔ سید نصیر حسین زیدی) نو تعینات اے ایس پی سٹی صہیب امین سے مختلف تنظیموں
سکھر (بیورورپورٹ۔ سید نصیر حسین زیدی) نو تعینات اے ایس پی سٹی صہیب امین سے مختلف تنظیموں کے رہنماﺅں نے ملاقات کی صہیب امین کی جانب سے منعقدہ اجلاس میں رہنماﺅں کو خوش آمدیدکہاگیا اس موقع پر رہنماﺅں کا کہنا تھا کہ سکھر شہر میں فٹ پاتھوں، سڑکوں، شاپنگ سینٹرز کے سامنے چھوٹے بڑے تجارتی مراکز ،بازاروں اور مارکیٹوں میں تجاوزات کی بھرمار ہے ، نیم کی چاڑی نزد ڈاکٹر شہلا اسپتال اور حفیظ بیکری کے نزدیک ، شاہی بازار، فریئر روڈ، موچی بازار، منارہ روڈ، شالیمار، چوڑی بازار، گھنٹہ گھر، مہران مرکز،اناج بازار، نشتر روڈ، لیاقت چوک، ڈھک روڈ، غریب آباد، بیراج روڈ، شیخ شہین روڈ، میانی روڈ، جناح چوک، اسٹیشن روڈ، حسینی روڈ، مقام روڈ، ریس کورس روڈ، والس روڈ، شکارپور روڈ، مین بازار نیو پنڈ، شاہی بازار پرانا سکھر،بندر روڈ، لکڑ منڈی، تیر چوک، ورکشاپ روڈ،جناح چوک،نواں گوٹھ، شکارپور پھاٹک، گولیمار،سکھر باٸی پاس روڈ،ملٹری روڈ سمیت دیگر شاہراہوں پر تجاوزات کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوتی ہے گاڑیوں کا چلنا تو دور لوگوں کا پیدل چلنا بھی دشوار ہوچکا ہے۔ طلبہ و طالبات ، راہگیروں کو شدید اذیت ناک صورتحال کا سامنا ہے۔ ساتھ ہی شہر کے مختلف علاقوں میں منشیات فروش جوا آکڑا پرچی جیسی معاشرتی برائیاں الگ عذاب بن چکی ہیں جبکہ موٹرسائیکلوں اور موباٸل فونز کی چھینا جھپٹی ، لوٹ مار اور چوری ڈکیتی کی آئے روز کی وقفے وقفے سے وارداتوں نے شہریوں کو عدم تحفظ میں مبتلا کررکھا ہے اے ایس پی سٹی صہیب امین نے مشرف محمود قادری، حافظ محبوب سہتو، غیاث الدین قادری، مولانا عثمان فیضی، مولانا اللہ وسایا انڈھڑ، محمد رضوان میمن قادری، مولانا محمد اعظم، رضا المصطفیٰ شیخ، محمد عمیر شیخ کی گفتگو توجہ اور دلچسپی سے سنی اور کہا کہ تجاوزات کے خاتمے کےلئے ٹریفک پولیس کو احکامات دے دیئے ہیں منشیات فروشی کی روک تھام ترجحات میں شامل ہے امن و امان کے قیام کےلئے کوئی کسر نہیں چھوڑی جائےگی، تجاوزات کے خاتمے کےلئے تاجر برادری، دکاندار تعاون کریں تو جلد تجاوزات کا خاتمہ ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ سکھر کی آبادی 24 لاکھ کے قریب ہے اور پولیس نفری کی تعداد 3 ہزار ہے اس کے باوجود پولیس اپنی ذمہ داریوں سے آگاہ ہے اور اپنا فرض نبھارہی ہے شہریوں اور تاجروں کے تعاون کے بغیر مسائل حل نہیں ہوتے معاشرے میں ہر فرد کو بہتری کےلئے اپنا قومی فریضہ اور شہری ذمہ داری ادا کرنا ہوگی۔